Wa yaa qawmi inneee akhaafu `alaikum yawmat tanaad
ترجمہ (جالندھری)
اور اے قوم مجھے تمہاری نسبت پکار کے دن (یعنی قیامت) کا خوف ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَاقَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَاد﴾ يومَ يُنادي الناسُ بعضُهم بعضًا في القيامة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور مجھے تم پر ہانک پکار کے دن کابھی ڈر ہے.۱
حواشی
(1) تَنَادِي کے معنی ہیں۔
ایک دوسرے کو پکارنا، قیامت کو ”يَوْمَ التَّنَادِ“ اس لیے کہا گیا ہے کہ اس دن ایک دوسرے کو پکاریں گے۔
اہل جنت اہل نار کو اور اہل نار اہل جنت کو ندائیں دیں گے۔
(الاعراف : 49-48) بعض کہتے ہیں کہ میزان کے پاس ایک فرشتہ ہوگا، جس کی نیکیوں کا پلڑا ہلکا ہوگا، اس کی بدبختی کا یہ فرشتہ چیخ کر اعلان کرے گا، بعض کہتےہیں کہ عملوں کے مطابق لوگوں کوپکارا جائےگا، جیسے اہل جنت کو اے جنتیو! اور اہل جہنم کو اے جہنمیو! امام ابن کثیر فرماتے ہیں کہ امام بغوی کا یہ قول بہت اچھا ہے کہ ان تمام باتوں ہی کی وجہ سے یہ نام رکھا گیا ہے۔