Kazzabat qablahum qawmu Noohinw wal Ahzaabu mim ba`dihim wa hammat kullu ummatim bi Rasoolihim liyaa khuzoobhu wa jaadaloo bilbaatili liyudhidoo bihil haqqa fa akhaztuhum fakifa kaana `iqaab
ترجمہ (جالندھری)
ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ﴾ نوحًا ﴿وَالأَحْزَابُ﴾ الذين تحزَّبوا على أنبيائهم، وكفروا بهم ﴿مِن بَعْدِهِمْ﴾ من بعد قومِ نوحٍ ﴿وَهَمَّتْ كُلُّ أُمَّةٍ﴾ كافرةٍ ﴿بِرَسُولِهِمْ لِيَأْخُذُوهُ﴾ أي: ليقتُلوه ﴿وَجَادَلُوا بِالْبَاطِلِ﴾ أي: قابَلُوا حُججَ الرسلِ بالجِدال الباطلِ ﴿لِيُدْحِضُوا﴾ ليُزِيلوا ﴿بِهِ الْحَقَّ﴾ دينَ الله ﴿فَأَخَذْتُهُمْ﴾ بالإهلاكِ ﴿فَكَيْفَ كَانَ عِقَاب﴾ فإنكم تمرُّون على آثارِهم، وهذا تهديدٌ لكفارِ مكة.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
قوم نوح نے اور ان کے بعد کے گروہوں نے بھی جھٹلایا تھا۔ اور ہر امت نے اپنے رسول کو گرفتار کر لینے کا اراده کیا۱ اور باطل کے ذریعہ کج بحثیاں کیں، تاکہ ان سے حق کو بگاڑ دیں<br>۲ پس میں نے ان کو پکڑ لیا، سو میری طرف سے کیسی سزا ہوئی.<br>۳
حواشی
(1) تاکہ اسے قید یا قتل کردیں یا سزا دیں۔(2) یعنی اپنے رسولوں سے انہوں نے جھگڑاکیا، جس سے مقصود حق بات میں کیڑے نکالنا اور اسے کمزور کرنا تھا۔
(3) چنانچہ میں نے ان حامیان باطل کو اپنے عذاب کی گرفت میں لے لیا،پس تم دیکھ لو ان کےحق میں میرا عذاب کس طرح آیا اور کیسے انہیں حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا یا نہیں نشان عبرت بنا دیا گیا۔