مِن دُونِ اللَّهِ ۖ قَالُوا۟ ضَلُّوا۟ عَنَّا بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُوا۟ مِن قَبْلُ شَيْـًٔا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ الْكَٰفِرِينَ ٧٤
Min doonil laahi qaaloo dalloo `annaa bal lam nakun nad`oo min qablu shai`aa; kazaalika yudillul laahul kaafireen
ترجمہ (جالندھری)
(یعنی غیر خدا) کہیں گے وہ تو ہم سے جاتے رہے بلکہ ہم تو پہلے کسی چیز کو پکارتے ہی نہیں تھے۔ اسی طرح خدا کافروں کو گمراہ کرتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿مِن دُونِ اللَّهِ﴾ وهي الأصنامُ ﴿قَالُوا ضَلُّوا﴾ غابوا ﴿عَنَّا﴾ فلم نَرَهم، وذلك قبلَ أن يُقرن بهم آلهتُهم ﴿بَل لَّمْ نَكُن نَّدْعُو مِن قَبْلُ شَيْئًا﴾ أي: تبيَّن لنا أنهم لم يكونوا شيئًا ينفعُ ويضرُّ ﴿كَذَلِكَ﴾ أي: كما أضلَّ هؤلاء ﴿يُضِلُّ اللَّهُ الْكَافِرِين﴾ حتى لا يهتدوا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو اللہ کے سوا تھے۱ وه کہیں گے کہ وه تو ہم سے بہک گئے<br>۲ بلکہ ہم تو اس سے پہلے کسی کو بھی پکارتے ہی نہ تھے<br>۳۔ اللہ تعالیٰ کافروں کو اسی طرح گمراه کرتا ہے.<br>۴
حواشی
(1) کیا وہ آج تمہاری مدد کر سکتے ہیں؟(2) یعنی پتہ نہیں، کہاں چلے گئےہیں، وہ ہماری مددکیا کریں گے؟
(3) اقرار کرنے کے بعد، پھر ان کی عبادت کا ہی انکار کردیں گے۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ وَاللَّهِ رَبِّنَا مَا كُنَّا مُشْرِكِينَ (الأنعام:23) ”اللہ کی قسم! ہم تو کسی کی شریک ٹھہراتے ہی نہیں تھے“۔ کہتے ہیں کہ یہ بتوں کے وجود اور ان کی عبادت کا انکار نہیں ہے بلکہ اس بات کا اعتراف ہے کہ ان کی عبادت باطل تھی کیونکہ وہاں ان پر واضح ہوجائے گا کہ وہ ایسی چیزوں کی عبادت کرتے رہے جو سن سکتی تھیں، نہ دیکھ سکتی تھیں اور نقصان پہنچا سکتی تھیں نہ نفع۔ (فتح القدیر) اور اس کا دوسرا معنی واضح ہے اور یہ کہ وہ شرک کا سرے سے انکار ہی کریں گے۔
(4) یعنی ان مکذبین ہی کی طرح، اللہ تعالیٰ کافروں کو بھی گمراہ کرتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مسلسل تکذیب اور کفر، یہ ایسی چیزیں ہیں کہ جن سے انسانوں کےدل سیاہ اور زنگ آلودہ ہو جاتےہیں اور پھر وہ ہمیشہ کے لیے قبول حق کی توفیق سےمحروم ہو جاتے ہیں۔