قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحدید

سورۃ الحدید آیت ۱۴ کی تفسیر

Surah Hadid Ayat 14 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يُنَادُونَهُمْ أَلَمْ نَكُن مَّعَكُمْ ۖ قَالُوا۟ بَلَىٰ وَلَٰكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ وَتَرَبَّصْتُمْ وَارْتَبْتُمْ وَغَرَّتْكُمُ الْأَمَانِىُّ حَتَّىٰ جَآءَ أَمْرُ اللَّهِ وَغَرَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُورُ ١٤

Yunaadoonahum alam nakum ma`akum qaaloo balaa wa laakinnakum fatantum anfusakum wa tarabbastum wartabtum wa gharratkumul amaaniyyu hatta jaaa`a amrul laahi wa gharrakum billaahil gharoor

ترجمہ (جالندھری)

تو منافق لوگ مومنوں سے کہیں گے کہ کیا ہم (دنیا میں) تمہارے ساتھ نہ تھے وہ کہیں گے کیوں نہیں تھے۔ لیکن تم نے خود اپنے تئیں بلا میں ڈالا اور (ہمارے حق میں حوادث کے) منتظر رہے اور (اسلام میں) شک کیا اور (لاطائل) آرزوؤں نے تم کو دھوکہ دیا یہاں تک کہ خدا کا حکم آ پہنچا اور خدا کے بارے میں تم کو (شیطان) دغاباز دغا دیتا رہا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يُنَادُونَهُمْ﴾ أي: يُنادي المنافقون المؤمنين: ﴿أَلَمْ نَكُنْ مَعَكُمْ﴾ في الدنيا؟ ﴿قَالُوا﴾ يعني: المؤمنين؛ ردًّا عليهم: ﴿بَلَى﴾ كنتُم معنا ﴿وَلَكِنَّكُمْ فَتَنتُمْ أَنفُسَكُمْ﴾ أهلكتُموها بالنفاق ﴿وَتَرَبَّصْتُمْ﴾ بالمؤمنين الدوائرَ ﴿وَارْتَبْتُمْ﴾ شككتُم في أمرِ الله ﴿وَغَرَّتْكُمُ الأَمَانِيُّ﴾ الكاذبةُ بطولِ الأمل ﴿حَتَّى جَاء أَمْرُ اللَّهِ﴾ الموتُ، ودخولُ النار ﴿وَغَرَّكُم بِاللَّهِ الْغَرُور﴾ أي: غرَّكم الشيطانُ بأن الله لا يُعذِّبكم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یہ چلا چلا کر ان سے کہیں گے کہ کیا ہم تمھارے ساتھ نہ تھے۱ وه کہیں گے کہ ہاں تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے آپ کو فتنہ میں پھنسا رکھا
۲ تھا اور انتظار میں ہی رہے
۳ اور شک و شبہ کرتے رہے
۴ اور تمہیں تمہاری فضول تمناؤں نے دھوکے میں ہی رکھا
۵ یہاں تک کہ اللہ کا حکم آ پہنچا
۶ اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ دینے والے نے دھوکے میں ہی رکھا.
۷

حواشی

(1) یعنی دیوارحائل ہونے پر منافقین مسلمانوں سے کہیں گے کہ دنیا میں ہم تمہارے ساتھ نمازیں نہیں پڑھتے تھے ، اور جہاد وغیرہ میں حصہ نہیں لیتے تھے؟
(2) کہ تم نے اپنے دلوں میں کفر اور نفاق چھپا رکھا تھا۔
(3) کہ شایدمسلمان کسی گردش کا شکار ہو جائیں۔
(4) دین کے معاملے میں، اسی لیے قرآن کو مانا نہ دلائل ومعجزات کو۔
(5) جس میں تمہیں شیطان نے مبتلا کیے رکھا۔
(6) یعنی تمہیں موت آ گئی، یا مسلمان بالآخر غالب رہے اور تمہاری آرزوں پر پانی پھیر گیا۔
(7) یعنی اللہ کے حلم اور اس کے قانون امہال (مہلت دینے) کی وجہ سے تمہیں شیطان نےدھوکےمیں ڈالے رکھا۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ