قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحدید

سورۃ الحدید آیت ۱۳ کی تفسیر

Surah Hadid Ayat 13 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَٰفِقُونَ وَالْمُنَٰفِقَٰتُ لِلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ قِيلَ ارْجِعُوا۟ وَرَآءَكُمْ فَالْتَمِسُوا۟ نُورًا فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ لَّهُۥ بَابٌۢ بَاطِنُهُۥ فِيهِ الرَّحْمَةُ وَظَٰهِرُهُۥ مِن قِبَلِهِ الْعَذَابُ ١٣

Yawma yaqoolul munaa fiqoona walmunaafiqaatu lillazeena aamanun zuroonaa naqtabis min noorikum qeelarji`oo waraaa`akum faltamisoo nooran faduriba bainahum bisooril lahoo baab, baatinuhoo feehir rahmatu wa zaahiruhoo min qibalihi-`azaab

ترجمہ (جالندھری)

اُس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مومنوں سے کہیں گے کہ ہماری طرف سے (شفقت) کیجیئے کہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔ تو ان سے کہا جائے گا کہ پیچھے کو لوٹ جاؤ اور (وہاں) نور تلاش کرو۔ پھر ان کے بیچ میں ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی۔ جس میں ایک دروازہ ہوگا جو اس کی جانب اندرونی ہے اس میں تو رحمت ہے اور جو جانب بیرونی ہے اس طرف عذاب (واذیت)

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَوْمَ يَقُولُ الْمُنَافِقُونَ وَالْمُنَافِقَاتُ لِلَّذِينَ آمَنُوا انظُرُونَا نَقْتَبِسْ مِن نُّورِكُمْ﴾ أي: انتظِرونا نستضيءُ من نوركم ﴿قِيلَ﴾ أي: يقول لهم المؤمنون: ﴿ارْجِعُوا وَرَاءكُمْ﴾ طردًا لهم وتهكُّمًا ﴿فَالْتَمِسُوا نُورًا﴾ فاطلُبوا لأنفسكم نورًا؛ فإنه لا سبيلَ لكم إلى الاقتباسِ من نورنا، فيَرْجعون، فلا يجدون شيئًا، فينصَرفون إليهم لِيَلقَوهم ﴿فَضُرِبَ بَيْنَهُم بِسُورٍ﴾ أي: حائلٍ بين الجنةِ والنار ﴿لَّهُ﴾ أي: ولذلك السورِ ﴿بَابٌ بَاطِنُهُ﴾ أي: داخلُ البابِ من جهةِ المؤمنين ﴿فِيهِ الرَّحْمَةُ﴾ الجنةُ ﴿وَظَاهِرُهُ﴾ خارجَه ﴿مِن قِبَلِهِ﴾ أي: من جهة شِقِّه الخارجِ نحو الكفار ﴿الْعَذَاب﴾ وهو النار.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اس دن منافق مرد وعورت ایمان والوں سے کہیں گے کہ ہمارا انتظار تو کرو کہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں۱ ۔ جواب دیا جائے گا کہ تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ<br>۲ اور روشنی تلاش کرو۔ پھر ان کے اور ان کے درمیان<br>۳ ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں دروازه بھی ہوگا۔ اس کے اندرونی حصہ میں تو رحمت<br>۴ ہوگی اور باہر کی طرف عذاب ہوگا.<br>۵

حواشی

(1) یہ منافقین کچھ فاصلے تک اہل ایمان کے ساتھ ان کی روشنی میں چلیں گے، پھر اللہ تعالیٰ منافقین پر اندھیرا مسلط فرما ئےگا، اس وقت وہ اہل ایمان سے یہ کہیں گے۔
(2) اس کا مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جا کر اسی طرح ایمان اور عمل صالح کی پونجی لے کر آؤ، جس طرح ہم لائے ہیں۔ یا استہزا کے طور پراہل ایمان کہیں گےکہ پیچھے جہاں سے ہم یہ نور لائے تھے وہیں جا کر اسے تلاش کرو۔
(3) یعنی مومنین اور منافقین کے درمیان۔
(4) اس سے مراد جنت ہے جس میں اہل ایمان داخل ہو چکےہوں گے۔
(5) یہ وہ حصہ ہے جس میں جہنم ہوگی۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ