Yawma taral mu`mineena walmu`minaati yas`aa nooruhum baina aydeehim wa biaymaanihim bushraakumul yawma jannaatun tajree min tahtihal anhaaru khaalideena feeha; zaalika huwal fawzul `azeem
ترجمہ (جالندھری)
جس دن تم مومن مردوں اور مومن عورتوں کو دیکھو گے کہ ان (کے ایمان) کا نور ان کے آگے آگے اور داہنی طرف چل رہا ہے (تو ان سے کہا جائے گا کہ) تم کو بشارت ہو (کہ آج تمہارے لئے) باغ ہیں جن کے تلے نہریں بہہ رہی ہیں ان میں ہمیشہ رہو گے۔ یہی بڑی کامیابی ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿يَوْمَ تَرَى الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ﴾ مخاطبةٌ لمحمدٍ صلى الله عليه وسلم والرؤيةُ في هذه الآية رؤيةُ عينٍ ﴿يَسْعَى نُورُهُم﴾ وهو نورٌ حقيقةً؛ لأن كلَّ مؤمنٍ يُعطى يومَ القيامة نورًا ﴿بَيْنَ أَيْدِيهِمْ﴾ أمامهم، وخصَّ بين الأيدي بالذِّكر؛ لأنه موضعُ حاجةِ الإنسان إلى النور ﴿وَبِأَيْمَانِهِم﴾ أي: وعن أيمانهم، خصَّ ذِكْر جهةِ اليمين؛ تشريفًا، وناب ذلك منابَ أن يقول: وفي جميعِ جهاتهم ﴿بُشْرَاكُمُ الْيَوْمَ جَنَّاتٌ﴾ أي: دخولُ جنات ﴿تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا ذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(قیامت کے دن تو دیکھے گا کہ مومن مردوں اور عورتوں کا نور ان کے آگے آگے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا۱ آج تمہیں ان جنتوں کی خوش خبری ہے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں جن میں ہمیشہ کی رہائش ہے۔ یہ ہے بڑی کامیابی.<br>۲
حواشی
(1) یہ عرصہ محشر میں پل صراط میں ہوگا، یہ نور ان کے ایمان اور عمل صالح کا صلہ ہوگا، جس کی روشنی میں وہ جنت کا راستہ آسانی سے طے کرلیں گے۔ امام ابن کثیر اور امام ابن جریر وغیر ہ ما نے وَبِأَيْمَانِهِمْ کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ان کے دائیں ہاتھوں میں ان کے اعمال نامے ہوں گے۔(2) یہ وہ فرشتے کہیں گے جو ان کے استقبال اور پیشوائی کےلیے وہاں ہوں گے۔