Saabiqooo ilaa maghfiratim mir Rabbikum wa jannatin `arduhaa ka-`ardis samaaa`i wal ardi u`iddat lillazeena aamanoo billaahi wa Rusulih; zaalika fadlul laahi yu`teehi many yashaaa`; wal laahu zul fadlil `azeem
ترجمہ (جالندھری)
(بندو) اپنے پروردگار کی بخشش کی طرف اور جنت کی (طرف) جس کا عرض آسمان اور زمین کے عرض کا سا ہے۔ اور جو ان لوگوں کے لئے تیار کی گئی ہے جو خدا پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان لائے ہیں لپکو۔ یہ خدا کا فضل ہے جسے چاہے عطا فرمائے۔ اور خدا بڑے فضل کا مالک ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿سَابِقُوا﴾ سارِعوا ﴿إِلَى مَغْفِرَةٍ مِّن رَّبِّكُمْ وَجَنَّةٍ عَرْضُهَا كَعَرْضِ السَّمَاء﴾ أي: السموات ﴿وَالأَرْضِ﴾ لو وُصلَ بعضُها ببعض، ولم يذكُر الطولَ؛ لأن عرضَ كلِّ ذي عرضٍ أقلُّ من طوله ﴿أُعِدَّتْ لِلَّذِينَ آمَنُوا بِاللَّهِ وَرُسُلِهِ ذَلِكَ﴾ الموعودُ ﴿فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ﴾ من غيرِ إيجابٍ ﴿وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيم﴾ فلا يبعدُ منه التفضُّل بذلك.
والمرادُ منه: التنبيهُ لِعظَم حالِ الجنة؛ وذلك لأن ذا الفضلِ العظيمِ إذا أعطى عطاءً مدحَ به نفسَه، وأثنى بسببهِ على نفسه، فإنه لابدَّ أن يكون ذلك العطاءُ عظيمًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(آؤ) دوڑو اپنے رب کی مغفرت کی طرف اور اس جنت کی طرف۱ جس کی وسعت آسمان وزمین کی وسعت کے برابر ہے<br>۲ یہ ان کے لیے بنائی ہے جو اللہ پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں۔ یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہے دے<br>۳ اور اللہ بڑے فضل واﻻ ہے.<br>۴
حواشی
(1) یعنی اعمال صالحہ اور توبہ النصوح کی طرف کیونکہ یہی چیزیں مغفرت رب کا ذریعہ ہیں(2) اور جس کا عرض اتنا ہو، اس کا طول کتنا ہو گا؟ کیونکہ طول، عرض سے زیادہ ہی ہوتا ہے۔
(3) ظاہر ہے اس کی چاہت اسی کے لیے ہوتی ہے جو کفرومعصیت سے توبہ کرکے ایمان وعمل صالح کی زندگی اختیار کر لیتاہے، اسی لیے وہ ایسےلوگوں کو ایمان اور اعمال صالحہ کی توفیق سے بھی نواز دیتا ہے۔
(4) وہ جس پر چاہتا ہے،اپنا فضل فرماتا ہے، جس کو وہ کچھ دے، کوئی روک نہیں سکتا اور جس سے روک لے، اسے کوئی دے نہیں سکتا، تمام خیر اسی کے ہاتھ میں ہے، وہی کریم مطلق اور جواد حقیقی ہے جس کے ہاں بخل کا تصور نہیں۔