Laqad arsalnaa Rusulanaa bilbaiyinaati wa anzalnaa ma`ahumul Kitaaba wal Meezaana liyaqooman naasu bilqist, wa anzalnal hadeeda feehi baasun shadeedunw wa manaafi`u linnaasi wa liya`lamal laahu many yansuruhoo wa Rusulahoo bilghaib; innal laaha Qawiyyn `Azeez
ترجمہ (جالندھری)
ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی نشانیاں دے کر بھیجا۔ اور اُن پر کتابیں نازل کیں اور ترازو (یعنی قواعد عدل) تاکہ لوگ انصاف پر قائم رہیں۔ اور لوہا پیدا کیا اس میں (اسلحہٴ جنگ کے لحاظ سے) خطرہ بھی شدید ہے۔ اور لوگوں کے لئے فائدے بھی ہیں اور اس لئے کہ جو لوگ بن دیکھے خدا اور اس کے پیغمبروں کی مدد کرتے ہیں خدا ان کو معلوم کرے۔ بےشک خدا قوی (اور) غالب ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا﴾ الملائكةَ إلى الأنبياء ﴿بِالْبَيِّنَاتِ﴾ بالحُججِ القواطعِ ﴿وَأَنزَلْنَا مَعَهُمُ الْكِتَابَ﴾ الوحيَ ﴿وَالْمِيزَانَ﴾ العدلَ ﴿لِيَقُومَ النَّاسُ بِالْقِسْطِ﴾ ليتعاملوا بينهم بالعدلِ ﴿وَأَنزَلْنَا﴾ أخرجنا ﴿الْحَدِيدَ﴾ وإنما ذكرهُ بعد ذِكْر الكتب؛ لأن الدِّين لا يقومُ إلا بهذا: بالدعوةِ والقتالِ ﴿فِيهِ بَأْسٌ﴾ قتالٌ ﴿شَدِيدٌ﴾ لأنه يُقاتَلُ به ويُمتنَعُ ﴿وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ﴾ فيما يحتاجونَ إليه ﴿وَلِيَعْلَمَ اللَّهُ﴾ المرادُ: علم الظُّهورِ الذي يترتَّب عليه الثوابُ أو العقابُ ﴿مَن يَنصُرُهُ﴾ أي: دينَه بآلاتِ الحربِ في مجاهدةِ الكفار ﴿وَرُسُلَهُ﴾ أي: وينصرُ رسلَه ﴿بِالْغَيْبِ﴾ أي: ينصرونَ اللهَ وهو غائبٌ لا يُبصِرونه.
ويحتملُ أن يكون المعنى: بغيبتهم عن الناس، فيكونُ في هذا دليلٌ على إخلاصِهم ﴿إِنَّ اللَّهَ قَوِيٌّ﴾ في أمرِه ﴿عَزِيز﴾ في مُلكه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یقیناً ہم نے اپنے پیغمبروں کو کھلی دلیلیں دے کر بھیجا اور ان کے ساتھ کتاب اور میزان (ترازو) نازل فرمایا۱ تاکہ لوگ عدل پر قائم رہیں۔ اور ہم نے لوہے کو اتارا
۲ جس میں سخت ہیبت وقوت ہے
۳ اور لوگوں کے لیے اور بھی (بہت سے) فائدے ہیں
۴ اور اس لیے بھی کہ اللہ جان لے کہ اس کی اور اس کے رسولوں کی مدد بےدیکھے کون کرتا ہے
۵، بیشک اللہ قوت واﻻ اور زبردست ہے.
۶
حواشی
(1) میزان سے مرد انصاف ہے اور مطلب ہے کہ ہم نے لوگوں کو انصاف کرنےکا حکم دیا ہے۔ بعض نے اس کاﺗرجمہ ترازو کیا ہے،ترازو کے اتارنے کا مطلب ہے، ہم نے ترازو کی طرف لوگوں کی رہنمائی کی کہ اس کے ذریعے سے لوگوں کو تول کر پورا پورا حق دو۔(2) یہاں بھی اتارا، پیدا کرنے اور اس کی صنعت سکھانے کے معنی میں ہے۔ لوہے سے بےشمار چیزیں بنتی ہیں، یہ سب اللہ کے اس الہام اور ارشاد کا نتیجہ ہے جو اس نے انسان کوکیا ہے۔
(3) یعنی لوہے سے جنگی ہتھیار بنتے ہیں۔ جیسے تلوار، نیزہ، بندوق اور اب ایٹم، توپین،جنگی جہاز، آبدوزیں، گنیں، راکٹ اورٹینک وغیرہ بیشمار چیزیں۔ جن سے دشمن پروار بھی کیا جاتا ہے اور اپنا دفاع بھی۔
(4) یعنی جنگی ہتھیاروں کے علاوہ لوہے سے اوربھی بہت سی چیزیں بنتی ہیں، جو گھروں میں اور مختلف صنعتوں میں کام میں آتی ہیں، جیسے چھریاں، چاقو، قینچی، ہتھوڑا، سوئی، زراعت، نجارت (بڑھئی) اورعمارت وغیرہ کا سامان اورچھوٹی بڑی بےشمار مشینیں اورسازوسامان۔
(5) یہ ليِقَوُمَ پر عطف ہے۔ یعنی رسولوں کواس لیے بھی بھیجا ہے تاکہ وہ جان لے کہ کون اس کے رسولوں پر اللہ کو دیکھے بغیر، ایمان لاتا اور ان کی مدد کرتا ہے۔
(6) اس کو اس بات کی حاجت نہیں ہے کہ لوگ اس کے دین کی اور اس کے رسولوں کی مدد کریں، بلکہ وہ چاہے تو اس کے بغیر ہی ان کو غالب فرمادے۔ لوگوں کو تو ان کی مدد کرنے کا حکم ان کی اپنی ہی بھلائی کے لیے دیا گیا ہے، تاکہ اس طرح وہ اپنے اللہ کو راضی کرکے اس کی مغفرت ورحمت کے مستحق بن جائیں۔