Wa minan naasi mai ya`budul laaha `alaa harfin fa in asaabahoo khairunit maanna bihee wa in asaabat hu fitnatunin qalaba `alaa wajhihee khasirad dunyaa wal aakhirah; zaalika huwal khusraanul mubeen
ترجمہ (جالندھری)
اور لوگوں میں بعض ایسا بھی ہے جو کنارے پر (کھڑا ہو کر) خدا کی عبادت کرتا ہے۔ اگر اس کو کوئی (دنیاوی) فائدہ پہنچے تو اس کے سبب مطمئن ہوجائے اور اگر کوئی آفت پڑے تو منہ کے بل لوٹ جائے (یعنی پھر کافر ہوجائے) اس نے دنیا میں بھی نقصان اٹھایا اور آخرت میں بھی۔ یہی تو نقصان صریح ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمِنَ النَّاسِ مَن يَعْبُدُ اللَّهَ عَلَى حَرْفٍ﴾ أي: شكٍّ واضطرابٍ، وأصلُه من: حرفِ الشي: وهو طرفُه، فقيل للشاكِّ في الدين: إنه يعبدُ الله على حرفٍ؛ لأنه على طرفٍ وجانبٍ في الدين، لم يدخُلْ فيه على الثباتِ والتمكُّن ﴿فَإِنْ أَصَابَهُ خَيْرٌ﴾ صحةٌ وسلامةٌ في نفسِه وماله ﴿اطْمَأَنَّ بِهِ﴾ سكنَ إليه ﴿وَإِنْ أَصَابَتْهُ فِتْنَةٌ﴾ اختبارٌ بجدبٍ وعسرةٍ ﴿انقَلَبَ عَلَى وَجْهِهِ﴾ رجعَ إلى الكفرِ ﴿خَسِرَ الدُّنْيَا﴾ بفواتِ ما كان يُؤمِّله ﴿وَالآخِرَةَ﴾ بخلودِهِ في النار ﴿ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِين﴾ الضَّررُ الظاهر.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
بعض لوگ ایسے بھی ہیں کہ ایک کنارے پر (کھڑے) ہو کر اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ اگر کوئی نفع مل گیا تو دلچسپی لینے لگتے ہیں اور اگر کوئی آفت آگئی تو اسی وقت منھ پھیر لیتے ہیں۱ ، انہوں نے دونوں جہان کانقصان اٹھا لیا۔ واقعی یہ کھلا نقصان ہے.
حواشی
(1) حرف کے معنی ہیں کنارہ۔
ان کناروں پر کھڑا ہونے والا، غیر مستقر ہوتا ہے یعنی اسے قرار و ثبات نہیں ہوتا۔
اسی طرح جو شخص دین کے بارے میں شک و تذبذب کا شکار رہتا ہے اس کا حال بھی یہی ہے، اسے دین پر استقامت نصیب نہیں ہوتی کیونکہ اس کی نیت صرف دنیاوی مفادات کی رہتی ہے، ملتے رہے تو ٹھیک ہے، بصورت دیگر وہ پھر دین آبائی یعنی کفر اور شرک کی طرف لوٹ جاتا ہے۔
اس کے برعکس جو سچے مسلمان ہوتے اور ایمان اور یقین سے سرشار ہوتے ہیں۔
وہ عسر و یسر کو دیکھے بغیر دین پر قائم رہتے ہیں، نعمتوں سے بہر ور ہوتے ہیں تو شکر ادا کرتے اور تکلیفوں سے دوچار ہوتے ہیں تو صبر کرتے ہیں۔
اس کی شان نزول میں ایک مذبذب شخص کا طریقہ بھی اسی طرح کا بیان کیا گیا۔
(صحیح بخاری، تفسیر سورة الحج) کہ ایک شخص مدینے آتا، اگر اس کے گھر بچے ہوتے، اسی طرح جانوروں میں برکت ہوتی، تو کہتا، یہ دین اچھا ہے۔
اگر ایسا نہ ہوتا تو کہتا، یہ دین برا ہے۔
بعض روایات میں یہ وصف نو مسلم اعرابیوں کا بیان کیا گیا ہے (فتح الباری، باب مذکور)