قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحج

سورۃ الحج آیت ۱۳ کی تفسیر

Surah Hajj Ayat 13 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
يَدْعُوا۟ لَمَن ضَرُّهُۥٓ أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِۦ ۚ لَبِئْسَ الْمَوْلَىٰ وَلَبِئْسَ الْعَشِيرُ ١٣

Yad`oo laman darruhooo aqrabu min naf`ih; labi`salmawlaa wa labi`sal `asheer

ترجمہ (جالندھری)

ایسے شخص کو پکارتا ہے جس کا نقصان فائدہ سے زیادہ قریب ہے۔ ایسا دوست برا بھی اور ایسا ہم صحبت بھی برا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿يَدْعُو﴾ تكريرًا؛ تأكيدًا لكفرِه ﴿لَمَن ضَرُّهُ﴾ بكونهِ معبودًا؛ لأنه يُوجبُ القتلَ في الدنيا، والعذابَ في الآخرة ﴿أَقْرَبُ مِن نَّفْعِهِ﴾ الذي يُتَوَقَّع بعبادته، وهو الشفاعةُ والتوسُّل بها إلى الله تعالى.
والمعنى: أنه يضرُّ ولا ينفعُ ﴿لَبِئْسَ الْمَوْلَى﴾ الناصرُ ﴿وَلَبِئْسَ الْعَشِير﴾ الصاحبُ المعاشِرُ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اسے پکارتے ہیں جس کا نقصان اس کے نفع سے زیاده قریب ہے، یقیناً برے والی ہیں اور برے ساتھی.۱

حواشی

  1. (1) بعض مفسرین کے نزدیک یدعو، یقول کے معنی میں ہے۔
    یعنی غیر اللہ کا پجاری قیامت والے دن کہے گا کہ جس کا نقصان، اس کے نفع کے قریب تر ہے، وہ والی اور ساتھی یقینا برا ہے۔
    یعنی اپنے معبودوں کے بارے یہ کہے گا کہ وہاں اس کے امیدوں کے محل ڈھے جائیں گے اور یہ معبود، جن کی بات اس کا خیال تھا کہ وہ اللہ کے عذاب سے اس بچائیں گے، اس کی شفاعت کریں گے، وہاں خود وہ معبود بھی، اس کے ساتھ ہی جہنم کا ایندھن بنے ہونگے۔
    مولیٰ کے معنی ولی اور مددگار کے اور عشیر کےمعنی ہم نشین، ساتھی اور قرابت دار کے ہیں۔
    مددگار اور ساتھی تو وہ ہوتا ہے جو مصیبت کے وقت کام آئے، لیکن یہ معبود خود گرفتار عذاب ہوں گے یہ کسی کے کیا کام آئیں گے؟ اس لئے انہیں برا والی اور برا ساتھی کہا گیا۔
    ان کی عبادت ضرر ہی ضرر ہے، نفع کا تو اس میں کوئی حصہ ہی نہیں ہے، پھر یہ جو کہا گیا ہے کہ ان کا نقصان، ان کے نفع سے قریب تر ہے، تو ی ایسے ہی ہے جیسے دوسرے مقام پر فرمایا گیا:«وَإِنَّا أَوْ إِيَّاكُمْ لَعَلَى هُدًى أَوْ فِي ضَلالٍ مُبِينٍ» (سبا : 24) ”بےشک ہم (یعنی اللہ کے ماننے والے) یا تم (اس کا انکار کرنے والے) ہدایت پر ہیں، یا کھلی گمراہی میں“۔
    ظاہر بات ہے کہ ہدایت پر وہی ہیں جو اللہ کو ماننے والے ہیں۔
    لیکن اسے واضح الفاظ میں کہنے کی بجائے کنائے اور استفہام کے انداز میں بیان کیا گیا ہے۔
    جو سامع کے لئے زیادہ موثر اور بلیغ ہوتا ہے۔
    یا اس کا تعلق دنیا سے ہے اور مطلب یہ ہوگا کہ غیر اللہ کو پکارنے سے فوری نقصان تو اس کا ہوا کہ ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھا، یہ قریب نقصان ہے۔
    اور آخرت میں تو اس کا نقصان تحقیق شدہ ہی ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ