قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحج

سورۃ الحج آیت ۳۹ کی تفسیر

Surah Hajj Ayat 39 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَٰتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا۟ ۚ وَإِنَّ اللَّهَ عَلَىٰ نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ٣٩

Uzina lillazeena yuqaataloona bi annahum zulimoo; wa innal laaha `alaa nasrihim la Qaderr

ترجمہ (جالندھری)

جن مسلمانوں سے (خواہ مخواہ) لڑائی کی جاتی ہے ان کو اجازت ہے (کہ وہ بھی لڑیں) کیونکہ ان پر ظلم ہو رہا ہے۔ اور خدا (ان کی مدد کرے گا وہ) یقیناً ان کی مدد پر قادر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ﴾ يُقاتلُهم عدوُّهم ﴿بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا﴾ بسببِ كونهم مظلومينَ باعتداءِ الكفارِ عليهم ﴿وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِير﴾.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

جن (مسلمانوں) سے (کافر) جنگ کر رہے ہیں انہیں بھی مقابلے کی اجازت دی جاتی ہے کیونکہ وه مظلوم ہیں۱ ۔ بیشک ان کی مدد پر اللہ قادر ہے.

حواشی

  1. (1) اکثر سلف کا قول ہے کہ اس آیت میں سب سے پہلے جہاد کا حکم دیا گیا، جس کے دو مقصد یہاں بیان کئے گئے ہیں۔
    مظلومیت کا خاتمہ اور اعلائے کلمۃ اللہ۔
    اس لئے کہ مظلومین کی مدد اور ان کی داد رسی نہ کی جائے تو پھر دنیا میں زور آور کمزوروں کو اور بےوسیلہ لوگوں کو جینے ہی نہ دیں جس سے زمین فساد سے بھر جائے۔
    اور اگر باطل تو باطل کے غلبے سے دنیا کا امن و سکون اور اللہ کا نام لینے والوں کے لئے کوئی عبادت خانہ باقی نہ رہے (مزید تشریح کے لئے دیکھئے سورہ بقرہ، آیت 251 کا حاشیہ)۔
    صَوَامِعُ (صَوْمَعَةٌ کی جمع) سے چھوٹے گرجے اور بِيَعٌ ( بِيعَةٌ کی جمع) سے بڑے گرجے صَلَوَاتٌ سے یہودیوں کے عبادت خانے اور مساجد سے مسلمانوں کی عبادت گاہیں مراد ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ