Likulli ummatin ja`alnaa mansakan hum naasikoohu falaa yunaazi `unnaka fil amr; wad`u ilaa Rabbika innaka la `alaa hudam mustaqeem
ترجمہ (جالندھری)
ہم نے ہر ایک اُمت کے لئے ایک شریعت مقرر کردی ہے جس پر وہ چلتے ہیں تو یہ لوگ تم سے اس امر میں جھگڑا نہ کریں اور تم (لوگوں کو) اپنے پروردگار کی طرف بلاتے رہو۔ بےشک تم سیدھے رستے پر ہو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لِكُلِّ أُمَّةٍ جَعَلْنَا مَنسَكًا هُمْ نَاسِكُوهُ﴾ يعني: شريعةً هم عاملون بها ﴿فَلاَ يُنَازِعُنَّكَ﴾ أي: لا تُنازِعْهم ﴿فِي الأَمْرِ﴾ أي: في الذبائح، وذلك أنَّ المشركين قالوا للنبيِّ صلى الله عليه وسلم : تأكلون ما قتلتُم، ولا تأكلون ما قتلَه اللهُ؟! ـ يعني: الميتة ـ، فنزلت الآيةُ: ﴿وَادْعُ إِلَى رَبِّكَ﴾ إلى دينه ﴿إِنَّكَ لَعَلَى هُدًى مُّسْتَقِيم﴾ طريقٍ إلى الحقِّ سويٍّ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہر امت کے لئے ہم نے عبادت کا ایک طریقہ مقرر کر دیا ہے، جسے وه بجا ﻻنے والے۱ ہیں پس انہیں اس امر میں آپ سے جھگڑا نہ کرنا چاہئے<br>۲ آپ اپنے پروردگار کی طرف لوگوں کو بلائیے۔ یقیناً آپ ٹھیک ہدایت پر ہی ہیں.<br>۳
حواشی
(1) یعنی ہر زمانے میں ہم نے لوگوں کے لئے ایک شریعت مقرر کی، جو بعض چیزوں میں سے ایک دوسرے سے مختلف بھی ہوتی، جس طرح تورات، امت موسیٰ (عليه السلام) کے لئے، انجیل امت عیسیٰ (عليه السلام) کے لئے شریعت تھی اور اب قرآن امت محمدیہ کے لئے شریعت اور ضابطہ حیات ہے۔(2) یعنی اللہ نے آپ کو جو دین اور شریعت عطا کی ہے، یہ بھی مذکورہ اصول کے مطابق ہی ہے، ان سابقہ شریعت والوں کو چاہیے کہ اب آپ (صلى الله عليه وسلم) کی شریعت پر ایمان لے آئیں، نہ کہ اس معاملے میں آپ (صلى الله عليه وسلم) سے جھگڑیں۔
(3) یعنی آپ (صلى الله عليه وسلم) ان کے جھگڑے کی پرواہ نہ کریں، بلکہ ان کو اپنے رب کی طرف دعوت دیتے رہیں، کیونکہ اب صراط مستقیم پر صرف آپ ہی گامزن ہیں، یعنی پچھلی شریعتیں منسوخ ہوگئی ہیں۔