اللَّهُ يَصْطَفِى مِنَ الْمَلَٰٓئِكَةِ رُسُلًا وَمِنَ النَّاسِ ۚ إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌۢ بَصِيرٌ ٧٥
Allahu yastafee minal malaaa`ikati Rusulanw wa minan naas; innal laaha Samee`um Baseer
ترجمہ (جالندھری)
خدا فرشتوں میں سے پیغام پہنچانے والے منتخب کرلیتا ہے اور انسانوں میں سے بھی۔ بےشک خدا سننے والا (اور) دیکھنے والا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿اللَّهُ يَصْطَفِي﴾ يختارُ ﴿مِنَ الْمَلاَئِكَةِ رُسُلاً﴾ وهم: جبريلُ وميكائيلُ وإسرافيلُ وغيرُهم ﴿وَمِنَ النَّاسِ﴾ رسلًا، يدعون إلى الحقِّ، ويُبلِّغون ما نزلَ عليهم؛ مثلَ: إبراهيم، وموسى، وعيسى، ومحمد، وغيرِهم من الأنبياء صلواتُ الله عليهم أجمعين، فأخبَرَ أن الاختيارَ إليه، يختارُ من شاء من خَلْقِه ﴿إِنَّ اللَّهَ سَمِيعٌ﴾ لقولهم ﴿بَصِير﴾ بمَنْ يختارُه لرسالته.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
فرشتوں میں سے اور انسانوں میں سے پیغام پہونچانے والوں کو اللہ ہی چھانٹ لیتا ہے،۱ بیشک اللہ تعالیٰ سننے واﻻ دیکھنے واﻻ ہے.<br>۲
حواشی
(1) رَسُلٌ رَسُولٌ (فرستادہ، بھیجا ہوا قاصد) کی جمع ہے۔ اللہ تعالٰی نے فرشتوں سے بھی رسالت کا یعنی پیغام رسانی کا کام لیا ہے، جیسے حضرت جبرائیل (عليه السلام) کو اپنی وحی کے لئے منتخب کیا کہ وہ رسولوں کے پاس وحی پہنچائیں۔ یا عذاب لے کر قوموں کے پاس جائیں اور لوگوں میں سے بھی، جنہیں چاہا، رسالت کے لئے چن لیا اور انہیں لوگوں کی ہدایت و راہنمائی پر مامور فرمایا۔ یہ سب اللہ کے بندے تھے، گو منتخب اور چنیدہ تھے لیکن کسی کے لئے؟ خدائی اختیارات میں شرکت کے لئے؟ جس طرح کے بعض لوگوں نے انہیں اللہ کا شریک گردان لیا۔ نہیں، بلکہ صرف اللہ کا پیغام پہنچانے کے لئے۔(2) وہ بندوں کے اقوال سننے والا ہے اور بصیر ہے۔ یعنی یہ جانتا ہے کہ رسالت کا مستحق کون ہے؟ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا «اَللّٰهُ اَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَه» (الانعام:124) ”اس موقع کو اللہ ہی خوب جانتا ہے کہ کہاں وہ اپنی پیغمبری رکھے“۔