Wa jaahidoo fil laahi haqqa jihaadih; Huwaj tabaakum wa maa ja`ala `alaikum fid deeni min haraj; Millata abeekum Ibraaheem; Huwa sammaakumul muslimeena min qablu wa fee haaza li yakoonar Rasoolu shaheedan `alaikum wa takoonoo shuhadaaa`a `alan naas; fa aqeemus salaata wa aatuz zakaata wa`tasimoo billaahi Huwa mawlaakum fani`mal mawlaa wa ni`man naseer
ترجمہ (جالندھری)
اور خدا (کی راہ) میں جہاد کرو جیسا جہاد کرنے کا حق ہے۔ اس نے تم کو برگزیدہ کیا ہے اور تم پر دین کی (کسی بات) میں تنگی نہیں کی۔ (اور تمہارے لئے) تمہارے باپ ابراہیم کا دین (پسند کیا) اُسی نے پہلے (یعنی پہلی کتابوں میں) تمہارا نام مسلمان رکھا تھا اور اس کتاب میں بھی (وہی نام رکھا ہے تو جہاد کرو) تاکہ پیغمبر تمہارے بارے میں شاہد ہوں۔ اور تم لوگوں کے مقابلے میں شاہد اور نماز پڑھو اور زکوٰة دو اور خدا کے دین کی (رسی کو) پکڑے رہو۔ وہی تمہارا دوست ہے۔ اور خوب دوست اور خوب مددگار ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَجَاهِدُوا فِي اللَّهِ﴾ لله، ومن أجلِ إعلاء دينِهِ ﴿حَقَّ جِهَادِهِ﴾ بنيَّةٍ صادقة خالصةٍ لله عز وجل ﴿هُوَ اجْتَبَاكُمْ﴾ اختارَكم ﴿وَمَا جَعَلَ عَلَيْكُمْ فِي الدِّينِ مِنْ حَرَجٍ﴾ ضيقٍ في شِرْعة الملَّة، والحَرَج: الضيق، ويراد به ضيق التكليف، وذلك أنها ـ أي: الملة ـ حنيفيةٌ سَمْحة، ليست كشدائد بني إسرائيل وغيرِهم، بل فيها التوبةُ والكفاراتُ والرُّخص، ونحو هذا مما كثُر عدُّه ﴿مِّلَّةَ﴾ أي: كَمِلَّة ﴿أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ﴾ خطابٌ للعرب؛ لأنهم كانوا من نَسْل إبراهيم ﴿هُوَ سَمَّاكُمُ الْمُسْلِمينَ﴾ المعنى: اللهُ سمَّاكم المسلمين ﴿مِن قَبْلُ﴾ أي: في الكتب المتقدِّمة من قبلِ إنزالِ القرآنِ ﴿وَفِي هَذَا﴾ الكتابِ، وهو القرآنُ ﴿لِيَكُونَ الرَّسُولُ شَهِيدًا عَلَيْكُمْ﴾ يومَ القيامة أن قد بلَّغكم ﴿وَتَكُونُوا﴾ أنتم ﴿شُهَدَاء عَلَى النَّاسِ﴾ أَنَّ رسلَهم قد بلَّغتْهم ﴿فَأَقِيمُوا الصَّلاَةَ﴾ المفروضةَ بالمداومةِ عليها ﴿وَآتُوا الزَّكَاةَ﴾ أَدُّوها كما أنعَمَ عليكم ﴿وَاعْتَصِمُوا بِاللَّهِ﴾ ثِقُوا به، وارفُضوا التوكُّل على سواه ﴿هُوَ مَوْلاَكُمْ﴾ الذي يتولَّى أموركم ﴿فَنِعْمَ الْمَوْلَى وَنِعْمَ النَّصِير﴾ لا إلهَ إلا هو إليه المصير.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور اللہ کی راه میں ویسا ہی جہاد کرو جیسا جہاد کا حق ہے۱ ۔ اسی نے تمہیں برگزیده بنایا ہے اور تم پر دین کے بارے میں کوئی تنگی نہیں ڈالی<br>۲، دین اپنے باپ ابراہیم<br>۳ (علیہ السلام) کا قائم رکھو، اسی اللہ<br>۴ نے تمہارا نام مسلمان رکھا ہے۔ اس قرآن سے پہلے اور اس میں بھی تاکہ پیغمبر تم پر گواه ہو جائے اور تم تمام لوگوں کے گواه بن جاؤ<br>۵۔ پس تمہیں چاہئے کہ نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة ادا کرتے رہو اور اللہ کو مضبوط تھام لو، وہی تمہارا ولی اور مالک ہے۔ پس کیا ہی اچھا مالک ہے اور کتنا ہی بہتر مددگار ہے.
حواشی
(1) اس جہاد سے مراد بعض نے وہ جہاد اکبر لیا ہے جو اعلائے کلمۃ اللہ کے لئے کفار و مشرکین سے کیا جاتا ہے اور بعض نے ادائے امر الٰہی کی بجاآوری، کہ اس میں بھی نفس امارہ اور شیطان کا مقابلہ کرنا پڑتا ہے۔ اور بعض نے ہر وہ کوشش مراد لی ہے جو حق اور صداقت کے غلبے اور باطل کی سرکوبی اور مغلوبیت کے لئے کی جائے۔(2) یعنی ایسا حکم نہیں دیا گیا جس کا متحمل نفس انسانی نہ ہو، (ورنہ تھوڑی بہت محنت و مشقت تو ہر کام میں ہی اٹھانی پڑتی ہے) بلکہ پچھلی شریعتوں کے بعض سخت احکام بھی اس نے منسوخ کر دیئے علاوہ ازیں بہت سی آسانیاں مسلمانوں کو عطا کر دیں جو پچھلی شریعتوں میں نہیں تھیں۔
(3) عرب حضرت اسماعیل (عليه السلام) کی اولاد سے تھے، اس اعتبار سے حضرت ابراہیم (عليه السلام) عربوں کے باپ تھے اور غیر عرب بھی حضرت ابراہیم (عليه السلام) کو ایک بزرگ شخصیت کے طور پر اسی طرح احترام کرتے تھے، جس طرح بیٹے باپ کا احترام کرتے ہیں، اس لئے وہ تمام ہی لوگوں کے باپ تھے، علاوہ ازیں پیغمبر اسلام کے (عرب ہونے کے ناطے سے) حضرت ابراہیم (عليه السلام) باپ تھے، اس لئے امت محمدیہ کے بھی باپ ہوئے، اس لئے کہا گیا، یہ دین اسلام، جسے اللہ نے تمہارے لئے پسند کیا ہے، تمہارے باپ ابراہیم (عليه السلام) کا دین ہے، اسی کی پیروی کرو۔
(4) هو کا مرجع بعض کے نزدیک حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہیں یعنی نزول قرآن سے پہلے تمہارا نام مسلم بھی حضرت ابراہیم (عليه السلام) ہی نے رکھا ہے اور بعض کے نزدیک، مرجع اللہ تعالٰی ہے۔ یعنی اس نے تمہارا نام مسلم رکھا ہے۔
(5) یہ گواہی، قیامت والے دن ہوگی، جیسا کہ حدیث میں ہے۔ ملاحظہ ہو سورہ بقرہ، آیت 143کا حاشیہ۔