قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحجر

سورۃ الحجر آیت ۱۸ کی تفسیر

Surah Hijr Ayat 18 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
إِلَّا مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ فَأَتْبَعَهُۥ شِهَابٌ مُّبِينٌ ١٨

Illaa manis taraqas sam`a fa atba`ahoo shihaabum mubeen

ترجمہ (جالندھری)

ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿إِلاَّ مَنِ اسْتَرَقَ السَّمْعَ﴾ أي: ولكنْ منِ استرقَ السمعَ؛ أي: اختلَسَهُ سِرًّا ﴿فَأَتْبَعَهُ﴾ لَحِقَهُ ﴿شِهَابٌ مُّبِين﴾ كوكبٌ مضيءٌ، وذلك أنَّ الشياطينَ يركبُ بعضُهم بعضًا إلى السماءِ الدنيا، فيَسْتَرِقونَ السمعَ منَ الملائكةِ، فيُرْمَونَ بالكواكبِ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

ہاں مگر جو چوری چھپے سننے کی کوشش کرے اس کے پیچھے دہکتا ہوا (کھلا شعلہ) لگتا ہے.۱

حواشی

  1. (1) اس کا مطلب یہ ہے کہ شیاطین آسمانوں پر باتیں سننے کے لئے جاتے ہیں، جن پر شہاب ثاقب ٹوٹ کر گرتے ہیں، جن سے کچھ تو جل مر جاتے ہیں اور کچھ بچ جاتے ہیں اور بعض سن آتے ہیں۔
    حدیث میں اس کی تفسیر اس طرح آتی ہے۔
    نبی (صلى الله عليه وسلم) فرماتے ہیں ”جب اللہ تعالٰی آسمان پر کوئی فیصلہ فرماتا ہے، تو فرشتے اسے سن کر اپنے پر یا بازو پھڑ پھڑاتے ہیں (عجز و مسکنت کے اظہار کے طور پر) گویا وہ کسی چٹان پر زنجیر کی آواز ہے۔
    پھر جب فرشتوں کے دلوں سے اللہ کا خوف دور ہو جاتا ہے تو وہ ایک دوسرے سے پوچھتے ہیں، تمہارے رب نے کیا کہا؟ وہ کہتے ہیں، اس نے جو کہا حق کہا اور اور وہ بلند اور بڑا ہے (اس کے بعد اللہ کا وہ فیصلہ اوپر سے نیچے تک یکے بعد دیگرے سنایا جاتا ہے) اس موقع پر شیطان چوری چھپے بات سنتے ہیں۔
    اور یہ چوری چھپے بات سننے والے شیطان، تھوڑے تھوڑے فاصلے سے ایک دوسرے کے اوپر ہوتے ہیں اور ایک آدھا حکم سن کر اپنے دوست نجومی یا کاہن کے کان میں پھونک دیتے ہیں، اور اس کے ساتھ سو جھوٹ ملا کر لوگوں کو بیان کرتا ہے (ملخصاً۔
    صحیح بخاری تفسیر سورۂ حجر)

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ