سُورَةُ الحجر
سورۃ الحجر
Surah Hijr
تفسیر بیان القرآن · Tafseer Bayan ul Quran
- ۱ آلرا۔ یہ خدا کی کتاب اور قرآن روشن کی آیتیں ہیں
- ۲ کسی وقت کافر لوگ آرزو کریں گے کہ اے کاش وہ مسلمان ہوتے
- ۳ (اے محمد) ان کو اُن کے حال پر رہنے دو کہ کھالیں اور فائدے اُٹھالیں اور…
- ۴ اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی۔ مگر اس کا وقت مرقوم ومعین تھا
- ۵ کوئی جماعت اپنی مدت (وفات) سے نہ آگے نکل سکتی ہے نہ پیچھے رہ سکتی ہے
- ۶ اور کفار کہتے ہیں کہ اے شخص جس پر نصیحت (کی کتاب) نازل ہوئی ہے تُو…
- ۷ اگر تو سچا ہے تو ہمارے پاس فرشتوں کو کیوں نہیں لے آتا
- ۸ (کہہ دو) ہم فرشتوں کو نازل نہیں کیا کرتے مگر حق کے ساتھ اور اس وقت…
- ۹ بےشک یہ (کتاب) نصیحت ہمیں نے اُتاری ہے اور ہم ہی اس کے نگہبان ہیں
- ۱۰ اور ہم نے تم سے پہلے لوگوں میں بھی پیغمبر بھیجے تھے
- ۱۱ اور اُن کے پاس کوئی پیغمبر نہیں آتا تھا مگر وہ اُس کے ساتھ استہزاء کرتے…
- ۱۲ اسی طرح ہم اس (تکذیب وضلال) کو گنہگاروں کے دلوں میں داخل کر دیتے ہیں
- ۱۳ سو وہ اس پر ایمان نہیں لاتے اور پہلوں کی روش بھی یہی رہی ہے
- ۱۴ اوراگر ہم آسمان کا کوئی دروازہ اُن پر کھول دیں اور وہ اس میں چڑھنے بھی…
- ۱۵ تو بھی یہی کہیں کہ ہماری آنکھیں مخمور ہوگئی ہیں بلکہ ہم پر جادو کر دیا…
- ۱۶ اور ہم ہی نے آسمان میں برج بنائے اور دیکھنے والوں کے لیے اُس کو سجا…
- ۱۷ اور ہر شیطان راندہٴ درگاہ سے اُسے محفوظ کر دیا
- ۱۸ ہاں اگر کوئی چوری سے سننا چاہے تو چمکتا ہوا انگارہ اس کے پیچھے لپکتا ہے
- ۱۹ اور زمین کو بھی ہم ہی نے پھیلایا اور اس پر پہاڑ (بنا کر) رکھ دیئے…
- ۲۰ اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں…
- ۲۱ اور ہمارے ہاں ہر چیز کے خزانے ہیں اور ہم ان کو بمقدار مناسب اُتارتے رہتے…
- ۲۲ اور ہم ہی ہوائیں چلاتے ہیں (جو بادلوں کے پانی سے) بھری ہوئی ہوتی ہیں اور…
- ۲۳ اور ہم ہی حیات بخشتے اور ہم ہی موت دیتے ہیں۔ اور ہم سب کے وارث…
- ۲۴ اور جو لوگ تم میں پہلے گزر چکے ہیں ہم کو معلوم ہیں اور جو پیچھے…
- ۲۵ اور تمہارا پروردگار (قیامت کے دن) ان سب کو جمع کرے گا وہ بڑا دانا (اور)…
- ۲۶ اور ہم نے انسان کو کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے پیدا کیا ہے
- ۲۷ اور جنوں کو اس سے بھی پہلے بےدھوئیں کی آگ سے پیدا کیا تھا
- ۲۸ اور جب تمہارے پروردگار نے فرشتوں سے فرمایا کہ میں کھنکھناتے سڑے ہوئے گارے سے ایک…
- ۲۹ جب اس کو (صورت انسانیہ میں) درست کر لوں اور اس میں اپنی (بےبہا چیز یعنی)…
- ۳۰ تو فرشتے تو سب کے سب سجدے میں گر پڑے
- ۳۱ مگر شیطان کہ اس نے سجدہ کرنے والوں کے ساتھ ہونے سے انکار کر دیا
- ۳۲ (خدا نے فرمایا) کہ ابلیس! تجھے کیا ہوا کہ تو سجدہ کرنے والوں میں شامل نہ…
- ۳۳ (اس نے) کہا کہ میں ایسا نہیں ہوں کہ انسان کو جس کو تو نے کھنکھناتے…
- ۳۴ (خدا نے) فرمایا یہاں سے نکل جا۔ تو مردود ہے
- ۳۵ اور تجھ پر قیامت کے دن تک لعنت (برسے گی)
- ۳۶ (اس نے) کہا کہ پروردگار مجھے اس دن تک مہلت دے جب لوگ (مرنے کے بعد)…
- ۳۷ فرمایا کہ تجھے مہلت دی جاتی ہے
- ۳۸ وقت مقرر (یعنی قیامت) کے دن تک
- ۳۹ (اس نے) کہا کہ پروردگار جیسا تونے مجھے رستے سے الگ کیا ہے میں بھی زمین…
- ۴۰ ہاں ان میں جو تیرے مخلص بندے ہیں (ان پر قابو چلنا مشکل ہے)
- ۴۱ (خدا نے) فرمایا کہ مجھ تک (پہنچنے کا) یہی سیدھا رستہ ہے
- ۴۲ جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں…
- ۴۳ اور ان سب کے وعدے کی جگہ جہنم ہے
- ۴۴ اس کے سات دروازے ہیں۔ ہر ایک دروازے کے لیے ان میں سے جماعتیں تقسیم کردی…
- ۴۵ جو متقی ہیں وہ باغوں اور چشموں میں ہوں گے
- ۴۶ (ان سے کہا جائے گا کہ) ان میں سلامتی (اور خاطر جمع سے) داخل ہوجاؤ
- ۴۷ اور ان کے دلوں میں جو کدورت ہوگی ان کو ہم نکال کر (صاف کر) دیں…
- ۴۸ نہ ان کو وہاں کوئی تکلیف پہنچے گی اور نہ وہاں سے نکالے جائیں گے
- ۴۹ (اے پیغمبر) میرے بندوں کو بتادو کہ میں بڑا بخشنے والا (اور) مہربان ہوں
- ۵۰ اور یہ کہ میرا عذاب بھی درد دینے والا عذاب ہے
- ۵۱ اور ان کو ابراہیم کے مہمانوں کا احوال سنادو
- ۵۲ جب وہ ابراہیم کے پاس آئے تو سلام کہا۔ (انہوں نے) کہا کہ ہمیں تو تم…
- ۵۳ (مہمانوں نے) کہا کہ ڈریئے نہیں ہم آپ کو ایک دانشمند لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں
- ۵۴ بولے کہ جب مجھے بڑھاپے نے آ پکڑا تو تم خوشخبری دینے لگے۔ اب کاہے کی…
- ۵۵ (انہوں نے) کہا ہم آپ کو سچی خوشخبری دیتے ہیں آپ مایوس نہ ہوئیے
- ۵۶ (ابراہیم نے) کہا کہ خدا کی رحمت سے (میں مایوس کیوں ہونے لگا اس سے) مایوس…
- ۵۷ پھر کہنے لگے کہ فرشتو! تمہیں (اور) کیا کام ہے
- ۵۸ (انہوں نے) کہا کہ ہم ایک گنہگار قوم کی طرف بھیجے گئے ہیں (کہ اس کو…
- ۵۹ مگر لوط کے گھر والے کہ ان سب کو ہم بچالیں گے
- ۶۰ البتہ ان کی عورت (کہ) اس کے لیے ہم نے ٹھہرا دیا ہے کہ وہ پیچھے…
- ۶۱ پھر جب فرشتے لوط کے گھر گئے
- ۶۲ تو لوط نے کہا تم تو ناآشنا سے لوگ ہو
- ۶۳ وہ بولے کہ نہیں بلکہ ہم آپ کے پاس وہ چیز لے کر آئے ہیں جس…
- ۶۴ اور ہم آپ کے پاس یقینی بات لے کر آئے ہیں اور ہم سچ کہتے ہیں
- ۶۵ تو آپ کچھ رات رہے سے اپنے گھر والوں کو لے نکلیں اور خود ان کے…
- ۶۶ اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے…
- ۶۷ اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے
- ۶۸ (لوط نے) کہا کہ یہ میرے مہمان ہیں (کہیں ان کے بارے میں) مجھے رسوا نہ…
- ۶۹ اور خدا سے ڈرو۔ اور میری بےآبروئی نہ کیجو
- ۷۰ وہ بولے کیا ہم نے تم کو سارے جہان (کی حمایت وطرفداری) سے منع نہیں کیا
- ۷۱ (انہوں نے) کہا کہ اگر تمہیں کرنا ہی ہے تو یہ میری (قوم کی) لڑکیاں ہیں…
- ۷۲ (اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے
- ۷۳ سو ان کو سورج نکلتے نکلتے چنگھاڑ نے آپکڑا
- ۷۴ اور ہم نے اس شہر کو (الٹ کر) نیچے اوپر کردیا۔ اور ان پر کھنگر کی…
- ۷۵ بےشک اس (قصے) میں اہل فراست کے لیے نشانی ہے
- ۷۶ اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے
- ۷۷ بےشک اس میں ایمان لانے والوں کے لیے نشانی ہے
- ۷۸ اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے
- ۷۹ تو ہم نے ان سے بھی بدلہ لیا۔ اور یہ دونوں شہر کھلے رستے پر (موجود)…
- ۸۰ اور (وادی) حجر کے رہنے والوں نے بھی پیغمبروں کی تکذیب کی
- ۸۱ ہم نے ان کو اپنی نشانیاں دیں اور وہ ان سے منہ پھرتے رہے
- ۸۲ اور وہ پہاڑوں کو تراش تراش کر گھر بناتے تھے (کہ) امن (واطمینان) سے رہیں گے
- ۸۳ تو چیخ نے ان کو صبح ہوتے ہوتے آپکڑا
- ۸۴ اور جو کام وہ کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے
- ۸۵ اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر…
- ۸۶ کچھ شک نہیں کہ تمہارا پروردگار (سب کچھ) پیدا کرنے والا (اور) جاننے والا ہے
- ۸۷ اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی…
- ۸۸ اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم…
- ۸۹ اور کہہ دو کہ میں تو علانیہ ڈر سنانے والا ہوں
- ۹۰ (اور ہم ان کفار پر اسی طرح عذاب نازل کریں گے) جس طرح ان لوگوں پر…
- ۹۱ یعنی قرآن کو (کچھ ماننے اور کچھ نہ ماننے سے) ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا
- ۹۲ تمہارے پروردگار کی قسم ہم ان سے ضرور پرسش کریں گے
- ۹۳ ان کاموں کی جو وہ کرتے رہے
- ۹۴ پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو…
- ۹۵ ہم تمہیں ان لوگوں (کے شر) سے بچانے کے لیے جو تم سے استہزاء کرتے ہیں…
- ۹۶ جو خدا کے ساتھ معبود قرار دیتے ہیں۔ سو عنقریب ان کو (ان باتوں کا انجام)…
- ۹۷ اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے
- ۹۸ تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ…
- ۹۹ اور اپنے پروردگار کی عبادت کئے جاؤ یہاں تک کہ تمہاری موت (کا وقت) آجائے