La`amruka innahum lafee sakratihim ya`mahoon
ترجمہ (جالندھری)
(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿لَعَمْرُكَ﴾ أي: وحياتِكَ، فهو قسمٌ من اللهِ جلَّ جلالُه بمدةِ حياةِ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، أو معناه: وبقائِكَ يا محمَّدُ، ولم يُقسم اللهُ بحياةِ أحدٍ غيرِه؛ لأنه أكرمُ البريَّةِ عندَه ﴿إِنَّهُمْ لَفِي سَكْرَتِهِمْ﴾ ضلالَتِهم ﴿يَعْمَهُون﴾ يَتَحَيَّرونَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تیری عمر کی قسم! وه تو اپنی بدمستی میں سرگرداں تھے.۱
حواشی
(1) اللہ تعالیٰ نبی (صلى الله عليه وسلم) سے خطاب فرما کر، ان کی زندگی کی قسم کھا رہا ہے، جس سے آپ کا شرف و فضل واضح ہے۔
تاہم کسی اور کے لئے اللہ تعالٰی کے سوا کسی اور کی قسم کھانا جائز نہیں ہے۔
اللہ تعالٰی تو حاکم مطلق ہے، وہ جس کی چاہے قسم کھائے، اس سے کون پوچھنے والا ہے؟ اللہ تعالٰی فرماتا ہے کہ جس طرح شراب کے نشے میں دھت انسان کی عقل ماؤف ہو جاتی ہے، اسی طرح یہ اپنی بد مستی اور گمراہی میں اتنے سرگرداں تھے کہ حضرت لوط (عليه السلام) کی اتنی معقول بات بھی ان کی سمجھ میں نہیں آ پائی۔