وَجَآءَ أَهْلُ الْمَدِينَةِ يَسْتَبْشِرُونَ ٦٧
Wa jaaa`a ahlul madeenati yastabshiroon
ترجمہ (جالندھری)
اور اہل شہر (لوط کے پاس) خوش خوش (دوڑے) آئے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَجَاء أَهْلُ الْمَدِينَةِ﴾ أي: سدومَ إلى لوطٍ ﴿يَسْتَبْشِرُون﴾ طَمَعًا في نيلِ شهوتِهم الخبيثةِ من الملائكةِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور شہر والے خوشیاں مناتے ہوئے آئے.۱
حواشی
(1) ادھر تو حضرت لوط (عليه السلام) کے گھر میں قوم کی ہلاکت کا یہ فیصلہ ہو رہا تھا۔
ادھر قوم لوط کو پتہ چلا کہ لوط (عليه السلام) کے گھر میں خوش شکل نوجوان مہمان آئے ہیں تو اپنی امرد پرستی کی وجہ سے بڑے خوش ہوئے اور خوشی خوشی حضرت لوط (عليه السلام) کے پاس آئے اور مطالبہ کیا کہ ان نوجوانوں کو ان کے سپرد کیا جائے تاکہ وہ ان سے بے حیائی کا ارتکاب کر کے اپنی تسکین کر سکیں۔