Wa innahaa labi sabeelim muqeem
ترجمہ (جالندھری)
اور وہ (شہر) اب تک سیدھے رستے پر (موجود) ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِنَّهَا﴾ أي: قريةُ قومِ لوطٍ ﴿لَبِسَبِيلٍ مُّقيم﴾ بطريقٍ ثابتٍ يسلُكه الناسُ، لم يَنْدَرِسْ بعدُ، فاتَّعِظوا بآثارهم يا قريشُ إذا ذهبتُمْ إلى الشامِ، لأنها في طريقِكم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ بستی ایسی راه پر ہے جو برابر چلتی رہتی (عام گذرگاه) ہے.۱
حواشی
(1) مراد شاہراہ ہے، یعنی قوم لوط کی بستیاں مدینے سے شام کو جاتے ہوئے راستے میں پڑتی ہیں۔
ہر آنے جانے والے کو انہی بستیوں سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔
کہتے ہیں یہ پانچ بستیاں تھیں، سَدُومُ (یہ مرکزی بستی تھی)، صَعْبَةُ, صَعوةُ، عَثْرَةُ اوردُومَا۔
کہا جاتا ہے کہ جبرائیل (عليه السلام) نے اپنے بازو پر انہیں اٹھایا اور آسمان پر چڑھ گئے حتٰی کہ آسمان والوں نے ان کے کتوں کے بھونکنے اور مرغوں کے بولنے کی آوازیں سنیں اور پھر ان کو زمین پر دے مارا (ابن کثیر) مگر اس بات کی کوئی سند نہیں۔