قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحجر

سورۃ الحجر آیت ۸۷ کی تفسیر

Surah Hijr Ayat 87 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَٰكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِى وَالْقُرْءَانَ الْعَظِيمَ ٨٧

Wa laqad aatainaaka sab`am mnal masaanee wal Qur-aanal `azeem

ترجمہ (جالندھری)

اور ہم نے تم کو سات (آیتیں) جو (نماز میں) دہرا کر پڑھی جاتی ہیں (یعنی سورہٴ الحمد) اور عظمت والا قرآن عطا فرمایا ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَلَقَدْ آتَيْنَاكَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِي﴾ هي الفاتحةُ ﴿وَالْقُرْآنَ الْعَظِيم﴾ عطفٌ على «السبعِ»؛ لأنَّ ما عدا الفاتحةَ قرآنٌ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

یقیناً ہم نے آپ کو سات آیتیں دے رکھی ہیں.۱ کہ دہرائی جاتی ہیں اور عظیم قرآن بھی دے رکھا ہے.

حواشی

  1. (1) سَبْعُ مَثَانِي سے مراد کیا ہے اس میں مفسرین کا اختلاف ہے صحیح بات یہ ہے کہ اس سے مراد سورۃ فاتحہ ہے۔
    یہ سات آیتیں ہیں اور جو ہر نماز میں بار بار پڑھی جاتی ہیں (مثانی کے معنی بار بار دہرانے کے کیئے گئے ہیں) حدیث میں بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔
    چنانچہ ایک حدیث میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ“ یہ سبع مثانی اور قرآن عظیم ہے جو میں دیا گیا ہوں (صحیح بخاری، تفسیر سورۃ الحجر) ایک اور حدیث میں فرمایا ”أُمُّ الْقُرْآنِ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ“ سورہ فاتحہ قرآن کا ایک جزء ہے اس لیے قرآن عظیم کا ذکر بھی ساتھ ہی کیا گیا ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ