قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الحجر

سورۃ الحجر آیت ۸۸ کی تفسیر

Surah Hijr Ayat 88 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
لَا تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ إِلَىٰ مَا مَتَّعْنَا بِهِۦٓ أَزْوَٰجًا مِّنْهُمْ وَلَا تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ لِلْمُؤْمِنِينَ ٨٨

Laa tamuddanna `ainaika ilaa maa matta `naa biheee azwaajam minhum wa laa tahzan `alaihim wakhfid janaahaka lilmu `mineen

ترجمہ (جالندھری)

اور ہم نے کفار کی کئی جماعتوں کو جو (فوائد دنیاوی سے) متمتع کیا ہے تم ان کی طرف (رغبت سے) آنکھ اٹھا کر نہ دیکھنا اور نہ ان کے حال پر تاسف کرنا اور مومنوں سے خاطر اور تواضع سے پیش آنا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿لاَ تَمُدَّنَّ عَيْنَيْكَ﴾ أي: لا تنظُرنَّ يا محمدُ ﴿إِلَى مَا مَتَّعْنَا بِهِ أَزْوَاجًا مِّنْهُمْ﴾ أَصنافًا من الكفارِ، نهى اللهُ رسولَه صلى الله عليه وسلم عن الرغبةِ في الدنيا، ومزاحمةِ أهلِها عليها ﴿وَلاَ تَحْزَنْ عَلَيْهِمْ﴾ إِنْ لم يُؤمنوا ﴿وَاخْفِضْ جَنَاحَكَ﴾ أي: تواضَعْ ﴿لِلْمُؤْمِنِين﴾ وارفُقْ بهم.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

آپ ہر گز اپنی نظریں اس چیز کی طرف نہ دوڑائیں، جس سے ہم نے ان میں سے کئی قسم کے لوگوں کو بہره مند کر رکھا ہے، نہ ان پر آپ افسوس کریں اور مومنوں کے لیے اپنے بازو جھکائے رہیں.۱

حواشی

  1. (1) یعنی ہم نے سورت فاتحہ اور قرآن عظیم جیسی نعمتیں آپ کو عطا کی ہیں، اس لئے دنیا اور اس کی زینتیں اور ان مختلف قسم کے اہل دنیا کی طرف نہ نظر دوڑائیں جن کو دنیا فانی کی عارضی چیزیں ہم نے دی ہیں اور وہ جو آپ کی تکذیب کرتے ہیں، اس پر غم نہ کھائیں اور مومنوں کے لئے اپنے بازو جھکائے رہیں، یعنی ان کے لئے نرمی اور محبت کا رویہ اپنائیں۔
    اس محاورہ کی اصل یہ ہے کہ جب پرندہ اپنے بچوں کو اپنے سایہ شفقت میں لیتا ہے تو ان کو اپنے بازوؤں یعنی پروں میں لے لیتا ہے۔
    یوں یہ ترکیب نرمی، پیار و محبت کا رویہ اپنانے کے مفہوم میں استعمال ہوتی ہے۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ