Wa maa khalaqnas samaawaati wal arda wa maa bainahumaaa illaa bilhaqq; wa innas Saa`ata la aatiyatun fasfahis safhal jameel
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو (مخلوقات) ان میں ہے اس کو تدبیر کے ساتھ پیدا کیا ہے۔ اور قیامت تو ضرور آکر رہے گی تو تم (ان لوگوں سے) اچھی طرح سے درگزر کرو
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا إِلاَّ بِالْحَقِّ﴾ لم نوجِدْ شيئًا عَبَثًا ﴿وَإِنَّ السَّاعَةَ لآتِيَةٌ﴾ فيُجازَى المحسنُ بإحسانِه، والمسيءُ بإساءتِه ﴿فَاصْفَحِ الصَّفْحَ الْجَمِيل﴾ أي: أعرِضْ عن المشركينَ إعراضًا جميلًا.
وأَكَّدَ الصفحَ بنعتِ الجمال؛ إذِ المرادُ منه أن يكونَ لا عَتْبَ فيه ولا حِقْدَ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور ان کے درمیان کی سب چیزوں کو حق کے ساتھ ہی پیدا فرمایا ہے۱ ، اور قیامت ضرور ضرور آنے والی ہے۔ پس تو حسن وخوبی (اور اچھائی) سے درگزر کر لے.
حواشی
(1) حق سے مراد وہ فوائد و مصالح ہیں جو آسمان و زمین کی پیدائش سے مقصود ہیں۔
یا حق سے مراد محسن (نیکوکار) کو اس کی نیکی کا اور بدکار کو اس کی برائی کا بدلہ دینا ہے۔
جس طرح ایک دوسرے مقام پر فرمایا ”اللہ ہی کے لئے ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے تاکہ بروں کو ان کی برائیوں کا اور نیکوں کو ان کی نیکی کا بدلہ دے“۔
(النجم : 31)