Inna `ibaadee laisa laka `alaihim sultaanun illaa manittaba`aka minal ghaaween
ترجمہ (جالندھری)
جو میرے (مخلص) بندے ہیں ان پر تجھے کچھ قدرت نہیں (کہ ان کو گناہ میں ڈال سکے) ہاں بد راہوں میں سے جو تیرے پیچھے چل پڑے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ﴾ أي: على قلوبِهم ﴿سُلْطَانٌ﴾ قدرةٌ وتسلُّطٌ ﴿إِلاَّ مَنِ اتَّبَعَكَ﴾ أي: لكنْ من اتَّبعَكَ ﴿مِنَ الْغَاوِين﴾ لكَ عليهم سلطانٌ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
میرے بندوں پر تجھے کوئی غلبہ نہیں۱ ، لیکن ہاں جو گمراه لوگ تیری پیروی کریں.
حواشی
(1) یعنی میرے نیک بندوں پر تیرا داؤ نہیں چلے گا۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ان سے کوئی گناہ ہی سرزد نہیں ہوگا، بلکہ مطلب یہ ہے کہ ان کے ساتھ ایسا گناہ نہیں ہوگا کہ جس کے بعد نادم اور تائب نہ ہو کیونکہ وہی گناہ انسان کی ہلاکت کا باعث ہے کہ جس کے بعد انسان کے اندر ندامت کا احساس اور توبہ و انابت الی اللہ کا داعیہ پیدا نہ ہو۔
ایسے گناہ کے بعد ہی انسان گناہ پر گناہ کرتا چلا جاتا ہے۔
اور بالآخر دائمی تباہی و ہلاکت اس کا مقدر بن جاتی ہے۔
اور اہل ایمان کی صفت یہ ہے کہ گناہ پر اصرار نہیں کرتے بلکہ فوراً توبہ کر کے آئندہ کے لئے اس سے بچنے کی کوشش کرتے ہیں۔