قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ ہود

سورۃ ہود آیت ۳ کی تفسیر

Surah Hud Ayat 3 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَأَنِ اسْتَغْفِرُوا۟ رَبَّكُمْ ثُمَّ تُوبُوٓا۟ إِلَيْهِ يُمَتِّعْكُم مَّتَٰعًا حَسَنًا إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى وَيُؤْتِ كُلَّ ذِى فَضْلٍ فَضْلَهُۥ ۖ وَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنِّىٓ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِيرٍ ٣

Wa anis taghfiroo Rabbakum summa toobooo ilaihi yumatti`kum mataa`an hasanan ilaaa ajalim musammanw wa yu`ti kulla zee fadlin fadlahoo wa in tawallaw fa inneee akhaafu `alaikum `azaaba Yawmin Kabeer

ترجمہ (جالندھری)

اور یہ کہ اپنے پروردگار سے بخشش مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو وہ تو تم کو ایک وقت مقررہ تک متاع نیک سے بہرہ مند کرے گا اور ہر صاحب بزرگ کو اس کی بزرگی (کی داد) دے گا۔ اور اگر روگردانی کرو گے تو مجھے تمہارے بارے میں (قیامت کے) بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَأَنِ اسْتَغْفِرُواْ رَبَّكُمْ﴾ وَحِّدُوهُ ﴿ثُمَّ تُوبُواْ إِلَيْهِ﴾ من الكفر؛ أي: انسلِخوا منهُ، واندَموا على سالِفهِ ﴿يُمَتِّعْكُم﴾ يُعَيِّشْكُم في الدنيا ﴿مَّتَاعًا حَسَنًا﴾ عَيْشًا طيبًا ﴿إِلَى أَجَلٍ مُّسَمًّى﴾ إلى المماتِ ﴿وَيُؤْتِ كُلَّ ذِي فَضْلٍ فَضْلَهُ﴾ أي: يُعطي أهلَ الإحسان والبرِّ من فضلِه وبِرِّه ﴿وَإِن تَوَلَّوْاْ﴾ أي: تتولَّوا ﴿فَإِنِّيَ أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ كَبِير﴾ هو يومُ القيامة.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور یہ کہ تم لوگ اپنے گناه اپنے رب سے معاف کراؤ پھر اسی کی طرف متوجہ رہو، وه تم کو وقت مقرر تک اچھا سامان ۱ (زندگی) دے گا اور ہر زیاده عمل کرنے والے کو زیاده ﺛواب دے گا۔ اور اگر تم لوگ اعراض کرتے رہے تو مجھ کو تمہارے لیے ایک بڑے دن <br>۲کے عذاب کا اندیشہ ہے.

حواشی

(1) یہاں اس سامان دنیا کو جس کو قرآن نے عام طور پر متاع غرور دھوکے کا سامان کہا ہے، یہاں اسے متاع حسن قرار دیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ جو آخرت سے غافل ہو کر متاع دنیا سے استفادہ کر لے گا، اس کے لئے یہ متاع غرور ہے، کیونکہ اس کے بعد اسے برے انجام سے دو چار ہونا ہے اور جو آخرت کی تیاری کے ساتھ ساتھ اس سے فائدہ اٹھائے گا، اس کے لئے یہ چند روزہ سامان زندگی متاع حسن ہے، کیونکہ اس نے اللہ کے احکام کے مطابق برتا ہے۔
(2) بڑے دن سے مراد قیامت کا دن ہے۔
یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ