Wa maa min daaabbatin fil ardi illaa `alal laahi rizquhaa wa ya`lamu mustaqarrahaa wa mustawda`ahaa; kullun fee Kitaabim Mubeen
ترجمہ (جالندھری)
اور زمین پر کوئی چلنے پھرنے والا نہیں مگر اس کا رزق خدا کے ذمے ہے وہ جہاں رہتا ہے، اسے بھی جانتا ہے اور جہاں سونپا جاتا ہے اسے بھی۔ یہ سب کچھ کتاب روشن میں (لکھا ہوا) ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَمَا مِن دَابَّةٍ فِي الأَرْضِ﴾ أي: ليسَ دابةٌ، و(من) صِلةٌ، والدابَّةُ: كلُّ حيوانٍ يَدِبُّ على وجهِ الأرضِ ﴿إِلاَّ عَلَى اللّهِ رِزْقُهَا﴾ أي: هو المتكفِّلُ به فَضْلًا لا وجوبًا ﴿وَيَعْلَمُ مُسْتَقَرَّهَا﴾ مكانها ﴿وَمُسْتَوْدَعَهَا﴾ حيثُ كانتْ من قبلُ من صلبٍ أو رَحِمٍ ﴿كُلٌّ فِي كِتَابٍ مُّبِين﴾ أي: مثْبَتٍ في اللَّوحِ المحفوظِ قبلَ خَلْقِها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
زمین پر چلنے پھرنے والے جتنے جاندار ہیں سب کی روزیاں اللہ تعالیٰ پر ہیں۱ وہی ان کے رہنے سہنے کی جگہ کو جانتا ہےاور ان کے سونپے جانے<br>۲ کی جگہ کو بھی، سب کچھ واضح کتاب میں موجود ہے.
حواشی
(1) یعنی وہ کفیل اور ذمے دار ہے۔ زمین پر چلنے والی ہر مخلوق، انسان ہو یا جن، چرند ہو یا پرند، چھوٹی ہو یا بڑی، بحری ہو یا بری۔ ہر ایک کو اس کی ضروریات کے مطابق وہ خوراک مہیا کرتا ہے۔(2) مستقر اور مستودع کی تعریف میں اختلاف ہے بعض کے نزدیک منتہائے سیر (یعنی زمین میں چل پھر کر جہاں رک جائے) مستقر ہے اور جس کو ٹھکانا بنائے وہ مستودع ہے۔ بعض کے نزدیک رحم مادر مستقر اور باپ کی صلب مستودع ہے اور بعض کے نزدیک زندگی میں انسان یا حیوان جہاں رہائش پذیر ہو وہ اس کا مستقر ہے اور جہاں مرنے کے بعد دفن ہو وہ مستودع ہے (تفسیر ابن کثیر) امام شوکانی کہتے ہیں مستقر سے مراد رحم مادر اور مستودع سے وہ حصہ زمین ہے جس میں دفن ہو اور امام حاکم کی ایک روایت کی بنیاد پر اسی کو ترجیح دی ہے بہرحال جو بھی مطلب لیا جائے آیت کا مفہوم واضح ہے کہ چونکہ اللہ تعالٰی کو ہر ایک کے مستقر ومستودع کا علم ہے اس لیے وہ ہر ایک کو روزی پہنچانے پر قادر ہے اور ذمے دار ہے اور وہ اپنی ذمے داری پوری کرتا ہے۔