Wa Huwal lazee khalaqas samaawaati wal alrda fee sittati aiyaaminw wa kaana `Arshuhoo alal maaa`i liyablu wakum aiyukum ahsanu `amalaa; wa la`in qulta innakum mab`oosoona mim ba`dil mawti la yaqoolanal lazeena kafaroo in haazaaa illaa sihrum mubeen
ترجمہ (جالندھری)
اور وہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دن میں بنایا اور (اس وقت) اس کا عرش پانی پر تھا۔ (تمہارے پیدا کرنے سے) مقصود یہ ہے کہ وہ تم کو آزمائے کہ تم میں عمل کے لحاظ سے کون بہتر ہے اور اگر تم کہو کہ تم لوگ مرنے کے بعد (زندہ کرکے) اٹھائے جاؤ گے تو کافر کہہ دیں گے کہ یہ تو کھلا جادو ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَهُوَ الَّذِي خَلَق السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ﴾ والأرجحُ أنها من أيام الدنيا ﴿وَكَانَ عَرْشُهُ عَلَى الْمَاء﴾ قبلَ خلق السمواتِ والأرضِ.
ثم بَيَّنَ علَّةَ الخلقِ، فقالَ: ﴿لِيَبْلُوَكُمْ﴾ ليختَبرَكم ﴿أَيُّكُمْ أَحْسَنُ عَمَلاً﴾ أيُّها المؤمنون، وأزهدُ في الدنيا، وأتمُّ عقلاً ﴿وَلَئِن قُلْتَ﴾ يا محمدُ: ﴿إِنَّكُم مَّبْعُوثُونَ مِن بَعْدِ الْمَوْتِ لَيَقُولَنَّ الَّذِينَ كَفَرُواْ إِنْ هَـذَا إِلاَّ سِحْرٌ مُّبِين﴾ يعنون: القرآن.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اللہ ہی وه ہے جس نے چھ دن میں آسمان وزمین کو پیدا کیا اور اس کا عرش پانی پر تھا۱ تاکہ وه تمہیں آزمائے کہ تم میں سے اچھے عمل واﻻ کون ہے<br>۲، اگر آپ ان سے کہیں کہ تم لوگ مرنے کے بعد اٹھا کھڑے کئے جاؤ گے تو کافر لوگ پلٹ کر جواب دیں گے کہ یہ تو نرا صاف صاف جادو ہی ہے.
حواشی
(1) یہی بات صحیح احادیث میں بھی بیان کی گئی ہے۔ چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہے کہ ”اللہ تعالٰی نے آسمان و زمین کی تخلیق سے پچاس ہزار سال قبل، مخلوقات کی تقدیر لکھی اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا“۔ (صحيح مسلم، كتاب القدر, نیز دیکھئے, صحيح بخاري، كتاب بدء الخلق)(2) یعنی یہ آسمان و زمین یوں ہی عبث اور بلا مقصد نہیں بنائے، بلکہ اس سے مقصود انسانوں (اور جنوں) کی آزمائش ہے کہ کون اچھے اعمال کرتا ہے؟۔ ملحوظہ: اللہ تعالٰی نے یہاں یہ نہیں فرمایا کہ کون زیادہ عمل کرتا ہے بلکہ فرمایا کون زیادہ اچھے عمل کرتا ہے۔ اس لیے کہ اچھا عمل وہ ہوتا ہے جو صرف رضائے الہی کی خاطر ہو اور دوسرا یہ کہ وہ سنت کے مطابق ہو۔ ان دو شرطوں میں سے ایک شرط بھی فوت ہو جائے گی تو وہ اچھا عمل نہیں رہے گا، پھر وہ چاہے کتنا بھی زیادہ ہو، اللہ کے ہاں اس کی کوئی حیثیت نہیں۔