Wamra atuhoo qaaa`imatun fadahikat fabashsharnaahaa bi Ishaaqa wa minw waraaa`i Ishaaqa Ya`qoob
ترجمہ (جالندھری)
اور ابراہیم کی بیوی (جو پاس) کھڑی تھی، ہنس پڑی تو ہم نے اس کو اسحاق کی اور اسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَامْرَأَتُهُ﴾ سارَةُ ﴿قَائِمَةٌ﴾ خلفَ السِّتر تسمَعُ كلامَهم ﴿فَضَحِكَتْ﴾ أي: تبسَّمَتْ سرورًا بزوالِ الخِيفةِ، وهو قولُ الجمهورِ ﴿فَبَشَّرْنَاهَا بِإِسْحَقَ وَمِن وَرَاء﴾ أي: بعدَ ﴿إِسْحَقَ يَعْقُوب﴾ فبُشِّرَتْ أنها تعيشُ حتى ترى ولدَ ولدِها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اس کی بیوی جو کھڑی ہوئی تھی وه ہنس پڑی۱ ، تو ہم نے اسے اسحاق کی اور اسحاق کے پیچھے یعقوب کی خوشخبری دی.
حواشی
(1) حضرت ابراہیم کی اہلیہ کیوں ہنسیں؟ بعض کہتے ہیں کہ قوم لوط (عليه السلام) کی فساد انگیزیوں سے وہ بھی آگاہ تھیں، ان کی ہلاکت کی خبر سے انہوں نے مسرت کی۔
بعض کہتے ہیں اس لئے ہنسی آئی کہ دیکھو آسمانوں سے ان کی ہلاکت کا فیصلہ ہو چکا ہے اور یہ قوم غفلت کا شکار ہے۔
اور بعض کہتے ہیں کہ تقدیم و تاخیر ہے۔
اور اس ہنسنے کا تعلق اس بشارت سے ہے جو فرشتوں نے بوڑھے جوڑے کو دی۔
واللہ اعلم۔