قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ ہود

سورۃ ہود آیت ۹۲ کی تفسیر

Surah Hud Ayat 92 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
قَالَ يَٰقَوْمِ أَرَهْطِىٓ أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَاتَّخَذْتُمُوهُ وَرَآءَكُمْ ظِهْرِيًّا ۖ إِنَّ رَبِّى بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيطٌ ٩٢

Qaala yaa qawmi arahteee a`azzu `alaikum minal laahi wattakhaztumoohu waraaa`akum zihriyyan inna Rabbee bimaa ta`maloona muheet

ترجمہ (جالندھری)

انہوں نے کہا کہ قوم! کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر خدا سے زیادہ ہے۔ اور اس کو تم نے پیٹھ پیچھے ڈال رکھا ہے۔ میرا پروردگار تو تمہارے سب اعمال پر احاطہ کیے ہوئے ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿قَالَ يَاقَوْمِ أَرَهْطِي﴾ أترون رَهْطي ﴿أَعَزُّ عَلَيْكُم مِّنَ اللّهِ﴾ أي: أَهْيَبُ عندَكم من الله؟! ﴿وَاتَّخَذْتُمُوهُ﴾ أي: اللهَ ﴿وَرَاءكُمْ ظِهْرِيًّا﴾ أي: كالمنبوذِ وراءَ ظهوركم! ﴿إِنَّ رَبِّي بِمَا تَعْمَلُونَ مُحِيط﴾ خبرٌ في ضمنِه توعُّدٌ.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

انہوں نے جواب دیا کہ اے میری قوم کے لوگو! کیا تمہارے نزدیک میرے قبیلے کے لوگ اللہ سے بھی زیاده ذی عزت ہیں کہ تم نے اسے پس پشت ڈال دیا ہے۱ یقیناً میرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو سب کو گھیرے ہوئے ہے.

حواشی

  1. (1) کہ تم مجھے تو میرے قبیلے کی وجہ سے نظر انداز کر رہے ہو۔
    لیکن جس اللہ نے مجھے منصب نبوت سے نوازا ہے اس کی کوئی عظمت نہیں اور اس منصب کا کوئی احترام تمہارے دلوں میں نہیں ہے اور اسے تم نے پس پشت ڈال دیا ہے۔
    یہاں حضرت شعیب (عليه السلام) نے أَعَزُّ عَلَيْكُمْ مِنِّي (مجھ سے زیادہ ذی عزت) کی بجائے أَعَزُّ عَلَيْكُمْ مِنَ اللَّهِ اللہ سے زیادہ ذی عزت کہا جس سے یہ بتلانا مقصود ہے کہ نبی کی توہین یہ دراصل اللہ کی توہین ہے۔
    اس لیے کہ نبی اللہ کا مبعوث ہوتا ہے۔
    اور اسی اعتبار سے اب علمائے حق کی توہین اور ان کو حقیر سمجھنا یہ اللہ کے دین کی توہین اور اس کا استخفاف ہے، اس لیے کہ وہ اللہ کے دین کے نمائندے ہیں۔
    وَاتَّخَذْتُمُوهُ میں ھا کا مرجع اللہ ہے اور مطلب یہ ہے کہ اللہ کے اس معاملے کو، جسے لے کر اس نے مجھے بھیجا ہے، اسے تم نے پس پشت ڈال دیا ہے اور اس کی کوئی پروا تم نے نہیں کی۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ