Innal lazeena yunaadoo naka minw waraaa`il hujuraati aksaruhum laa ya`qiloon
ترجمہ (جالندھری)
جو لوگ تم کو حجروں کے باہر سے آواز دیتے ہیں ان میں اکثر بےعقل ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّ الَّذِينَ يُنَادُونَكَ مِن وَرَاء الْحُجُرَاتِ﴾ والمرادُ: حجراتُ نساءِ النبيِّ صلى الله عليه وسلم ﴿أَكْثَرُهُمْ﴾ جهَّال ﴿لاَ يَعْقِلُون﴾ إذ العقلُ يقتضي حسنَ الأدب.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
جو لوگ آپ کو حجروں کے پیچھے سے پکارتے ہیں ان میں سے اکثر (بالکل) بے عقل ہیں.۱
حواشی
(1) یہ آیت قبیلہ بنو تمیم کے بعض اعرابیوں (گنوار قسم کے لوگوں) کے بارے میں نازل ہوئی، جنہوں نے ایک روز دوپہر کےوقت، جو کہ نبی ﹲ (صلى الله عليه وسلم) کےقیلولے کا وقت تھا، حجرے سےباہر کھڑے ہو کر عامیانہ انداز سے یا محمد یا محمد کی آوازیں لگائیں تاکہ آپ (صلى الله عليه وسلم) باہر تشریف لے ائیں۔
(مسند احمد3 / 488۔
6 / 394) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ان کی اکثریت بے عقل ہے۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ نبی (صلى الله عليه وسلم) کی جلالت شان اور آپ (صلى الله عليه وسلم) کےادب واحترام کے تقاضوں کا خیال نہ رکھنا، بے عقلی ہے۔