وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآئِبَيْنِ ۖ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ٣٣
Wa sakhkhara lakumush shamsa walqamara daaa`ibaini wa sakhkhara lakumul laila wannahaar
ترجمہ (جالندھری)
اور سورج اور چاند کو تمہارے لیے کام میں لگا دیا کہ دونوں (دن رات) ایک دستور پر چل رہے ہیں۔ اور رات اور دن کو بھی تمہاری خاطر کام میں لگا دیا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَسَخَّر لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَائِبَينَ﴾ أي: مُتَّصِلَي السَّيرِ ﴿وَسَخَّرَ لَكُمُ اللَّيْلَ وَالنَّهَار﴾ يتعاقبان بالزِّيادةِ والنقصانِ، والإضاءةِ والإظلامِ، والحركةِ والسُّكون فيهما.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی نے تمہارے لیے سورج چاند کو مسخر کردیا ہے کہ برابر ہی چل رہے ہیں۱ اور رات دن کو بھی تمہارے کام میں لگا رکھا ہے.<br>۲
حواشی
(1) یعنی مسلسل چلتے رہتے ہیں، کبھی ٹھرتے نہیں رات کو، نہ دن کو۔ علاوہ ازیں ایک دوسرے کے پیچھے چلتے ہیں لیکن کبھی ان کا باہمی تصادم اور ٹکراؤ نہیں ہوتا۔(2) رات اور دن، ان کا باہمی تفاوت جاری رہتا ہے، کبھی رات، دن کا کچھ حصہ لے کر لمبی ہو جاتی ہے اور کبھی دن، رات کا کچھ حصہ لے کر لمبا ہو جاتا ہے۔ اور یہ سلسلہ ابتدائے کائنات سے چل رہا ہے، اس میں ایک رائی فرق نہیں آیا۔