Wa aataakum min kulli maa sa altumooh; wa in ta`uddoo ni`matal laahi laa tuhsoohaa; innal insaana lazaloo mun kaffaar
ترجمہ (جالندھری)
اور جو کچھ تم نے مانگا سب میں سے تم کو عنایت کیا۔ اور اگر خدا کے احسان گننے لگو تو شمار نہ کرسکو۔ (مگر لوگ نعمتوں کا شکر نہیں کرتے) کچھ شک نہیں کہ انسان بڑا بےانصاف اور ناشکرا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَآتَاكُم مِّن كُلِّ﴾ أي: بعضاً من ﴿مَا سَأَلْتُمُوهُ﴾ فإنَّ الموجودَ من كلِّ صنفٍ بعضُ ما في قدرةِ الله ﴿وَإِن تَعُدُّواْ نِعْمَةَ اللّهِ لاَ تُحْصُوهَا﴾ أي: تستوفوا عَدَّها ﴿إِنَّ الإِنسَانَ لَظَلُومٌ﴾ بالمعصيةِ ﴿كَفَّار﴾ لِنِعَمِ ربِّهِ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے۱ ۔ اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے<br>۲۔ یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے.<br>۳
حواشی
(1) یعنی اس نے تمہاری ضرورت کی تمام چیزیں مہیا کیں جو تم اس سے طلب کرتے ہو، وہ بھی دیتا ہے اور جسے نہیں مانگتے، لیکن اسے پتہ ہے کہ وہ تمہاری ضرورت ہے، وہ بھی دے دیتا ہے۔ غرض تمہیں زندگی گزارنے کی تمام سہولتیں فراہم کرتا ہے۔(2) یعنی اللہ کی نعمتیں ان گنت ہیں انہیں کوئی شمار میں نہیں لا سکتا۔ چہجائیکہ کوئی ان نعمتوں کے شکر کا حق ادا کرسکے۔ ایک اثر میں حضرت داؤد (عليه السلام) کا قول نقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا اے رب! میں تیرا شکر کس طرح ادا کروں؟ جب کہ شکر بجائے خود تیری طرف سے مجھ پر ایک نعمت ہے اللہ تعالٰی نے فرمایا اے داؤد اب تو نے میرا شکر ادا کر دیا جب کہ تو نے اعتراف کر لیا کہ یا اللہ میں تیری نعمتوں کا شکر ادا کرنے سے قاصر ہوں (تفسیر ابن کثیر)
(3) اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرنے سے غفلت کی وجہ سے انسان اپنے نفس کے ساتھ ظلم اور بے انصافی کرتا ہے۔ بالخصوص کافر، جو بالکل ہی اللہ سے غافل ہے۔