Wa iz qaala Ibraaheemu Rabbij `al haazal balada aaminanw wajnubnee wa baniyya an na`budal asnaam
ترجمہ (جالندھری)
اور جب ابراہیم نے دعا کی کہ میرے پروردگار اس شہر کو (لوگوں کے لیے) امن کی جگہ بنا دے۔ اور مجھے اور میری اولاد کو اس بات سے کہ بتوں کی پرستش کرنے لگیں بچائے رکھ
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَإِذْ قَالَ﴾ أي: واذكُرْ إذْ قالَ ﴿إِبْرَاهِيمُ رَبِّ اجْعَلْ هَـذَا الْبَلَدَ﴾ مكةَ ﴿آمِنًا﴾ يُؤْمَنُ فيه ﴿وَاجْنُبْنِي﴾ بَعِّدْني ﴿وَبَنِيَّ أَن نَّعْبُدَ الأَصْنَام﴾ جمعُ صَنَمٍ: وهو ما كانَ مُصَوَّرًا، والوثنُ: ما كانَ غيرَ مصوَّرٍ.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
(ابراہیم کی یہ دعا بھی یاد کرو) جب انہوں نے کہا کہ اے میرے پروردگار! اس شہر کو امن واﻻ بنادے۱ ، اور مجھے اور میری اوﻻد کو بت پرستی سے پناه دے.
حواشی
(1) ”اس شہر“ سے مراد مکہ ہے۔
دیگر دعاؤں سے قبل یہ دعا کی کہ اسے امن والا بنا دے، اس لئے کہ امن ہوگا تو لوگ دوسری نعمتوں سے بھی صحیح معنوں میں فائدہ اٹھا سکیں گے، ورنہ امن و سکون کے بغیر تمام آسائشوں اور سہولتوں کے باوجود، خوف اور دہشت کے سائے انسان کو مضطرب اور پریشان رکھتے ہیں۔
جیسے آجکل کے عام معاشروں کا حال ہے۔
سوائے سعودی عرب کے۔
وہاں اس دعا کی برکت سے اور اسلامی حدود کے نفاذ سے آج بھی ایک مثالی امن قائم ہے۔
صَانَهَا اللهُ عَنِ الشُّرُورِ وَالْفِتَنِ۔
یہاں انعامات الہیہ کے ضمن میں اسے بیان فرما کر اشارہ کر دیا کہ قریش جہاں اللہ کے دیگر انعامات سے غافل ہیں اس خصوصی انعام سے بھی غافل ہیں کہ اس نے انہیں مکہ جیسے امن والے شہر کا باشندہ بنایا۔