Rabbij `alnee muqeemas Salaati wa min zurriyyatee Rabbanaa wa taqabbal du`aaa
ترجمہ (جالندھری)
اے پروردگار مجھ کو (ایسی توفیق عنایت) کر کہ نماز پڑھتا رہوں اور میری اولاد کو بھی (یہ توفیق بخش) اے پروردگار میری دعا قبول فرما
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿رَبِّ اجْعَلْنِي مُقِيمَ الصَّلاَةِ﴾ مُتَمِّمَها ﴿وَمِن ذُرِّيَّتِي﴾ أي: واجعَلْ بعضَ ذُرِّيتي؛ لأنه علمَ أنَّ من ذُرِّيته من لا يؤمنُ ﴿رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاء﴾.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اے میرے پالنے والے! مجھے نماز کا پابند رکھ اور میری اوﻻد سے بھی۱ ، اے ہمارے رب میری دعا قبول فرما.
حواشی
(1) اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی، جیسے اس سے قبل بھی اپنے ساتھ اپنی اولاد کے لئے بھی دعا مانگی کہ انہیں پتھر کی مورتیوں کو پوجنے سے بچا رکھنا۔
جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے دین کے داعیوں کو اپنے گھر والوں کی ہدایت اور ان کی دینی تعلیم و تربیت سے غافل نہیں رہنا چاہیے تبلیغ و دعوت میں انہیں اولیت دینی چاہیے جیسا کہ اللہ تعالٰی نے اپنے آخری پیغمبر حضرت محمد (صلى الله عليه وسلم) کو بھی حکم دیا«وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ» (الشعراء : 214) ”اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرایئے“۔