Wa taraa kulla ummatin jaasiyah; kullu ummatin tud`aaa ilaa kitaabihaa al Yawma tujzawna maa kuntum ta`maloon
ترجمہ (جالندھری)
اور تم ہر ایک فرقے کو دیکھو گے کہ گھٹنوں کے بل بیٹھا ہوگا۔ اور ہر ایک جماعت اپنی کتاب (اعمال) کی طرف بلائی جائے گی۔ جو کچھ تم کرتے رہے ہو آج تم کو اس کا بدلہ دیا جائے گا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتَرَى كُلَّ أُمَّةٍ جَاثِيَةً﴾ باركةً على الرُّكَب، وهي جلسةُ المُخاصم بين يدي الحاكم ينتظرُ القضاءَ ﴿كُلُّ أُمَّةٍ تُدْعَى إِلَى كِتَابِهَا﴾ الذي فيه أعمالُها؛ لتُحاسب، ويقال لهم: ﴿الْيَوْمَ تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُون﴾ في الدنيا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور آپ دیکھیں گے کہ ہر امت گھٹنوں کے بل گری ہوئی ہوگی۱ ۔ ہر گروه اپنے نامہٴ اعمال کی طرف بلایا جائے گا، آج تمہیں اپنے کیے کا بدلہ دیا جائے گا.
حواشی
(1) ظاہر آیت سے یہی معلوم ہوتا ہے کہ ہر گروہ ہی (چاہے وہ انبیا کے پیروکار ہوں یا ان کے مخالفین) خوف و دہشت کے مارے گھٹنوں کے بل بیٹھے ہوں گے (فتح القدیر) تاآنکہ سب کو حساب کتاب کے لیے بلایا جائے گا، جیسا کہ آیت کے اگلے حصے سے واضح ہے۔