Wa qeelal yawma nansaakum kamaa naseetum liqaaa`a yawmikum haazaa wa maawaakumun Naaru wa maa lakum min naasireen
ترجمہ (جالندھری)
اور کہا جائے گا کہ جس طرح تم نے اس دن کے آنے کو بھلا رکھا تھا۔ اسی طرح آج ہم تمہیں بھلا دیں گے اور تمہارا ٹھکانا دوزخ ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَقِيلَ الْيَوْمَ نَنسَاكُمْ﴾ نترُككم في العذابِ كالشيء المنسيِّ الذي لا يُلتفت إليه ﴿كَمَا نَسِيتُمْ لِقَاء يَوْمِكُمْ هَذَا﴾ أي: كما تركتُم العملَ للقاءِ هذا اليوم ﴿وَمَأْوَاكُمْ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن نَّاصِرِين﴾ يُخلِّصونكم من عذابِها.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور کہہ دیا گیا کہ آج ہم تمہیں بھلا دیں گے جیسے کہ تم نے اپنے اس دن سے ملنے کو۱ بھلا دیا تھا تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور تمہارا مددگار کوئی نہیں.
حواشی
(1) جیسے حدیث میں آتا ہے۔
اللہ اپنے بعض بندوں سے کہے گا کیا میں نے تجھے بیوی نہیں دی تھی؟ کیا میں نے تیرا اکرام نہیں کیا تھا؟ کیا میں نے گھوڑے اور بیل وغیرہ تیری ماتحتی میں نہیں دیے تھے؟ تو سرداری بھی کرتا اور چنگی بھی وصول کرتا رہا۔
وہ کہے گا ہاں یہ تو ٹھیک ہے میرے رب ! اللہ تعالیٰ اس سے پوچھے گا (کیا تجھے میری ملاقات کا یقین تھا؟ وہ کہے گا، نہیں۔
اللہ تعالیٰ فرمائے گا۔
«فَالْيَوْمَ أَنْسَاكَ كَمَا نَسِيتَنِي» پس آج میں بھی (تجھے جہنم میں ڈال کر) بھول جاؤں گا جیسے تو مجھے بھولے رہا)۔
(صحيح مسلم كتاب الزهد)۔