Iz awal fityatu ilal Kahfi faqaaloo Rabbanaaa aatinaa mil ladunka rahmatanw wa haiyi` lanaa min amrinaa rashadaa
ترجمہ (جالندھری)
جب وہ جوان غار میں جا رہے تو کہنے لگے کہ اے ہمارے پروردگار ہم پر اپنے ہاں سے رحمت نازل فرما۔ اور ہمارے کام درستی (کے سامان) مہیا کر
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِذْ أَوَى الْفِتْيَةُ﴾ جمعُ فتى: وهو الشابُّ الكامل ﴿إِلَى الْكَهْفِ﴾ أي: رجَعوا وهرَبوا إليه، وكانوا سبعةً في قول ابنِ عباس ﴿فَقَالُوا رَبَّنَا آتِنَا مِن لَّدُنكَ﴾ من عندكَ ﴿رَحْمَةً﴾ أي: تُثبتنا بها، وتَحفَظنا من الشَّرّ، وتُوفِّقنا للخير ﴿وَهَيِّئْ﴾ وأصلِحْ ﴿لَنَا مِنْ أَمْرِنَا﴾ الذي نحنُ فيه، وهو الإيمانُ وتركُ الكفرِ ﴿رَشَدًا﴾ صوابًا، أي: اجعَلْنا راشدين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان چند نوجوانوں نے جب غار میں پناه لی تو دعا کی کہ اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنے پاس سے رحمت عطا فرما اور ہمارے کام میں ہمارے لئے راه یابی کو آسان کردے.۱
حواشی
(1) یہ وہی نوجوان ہیں جنہیں اصحاب کہف کہا گیا، (تفصیل آگے آرہی ہے) انہوں نے جب اپنے دین کو بچاتے ہوئے غار میں پناہ لی تو یہ دعا مانگی۔
اصحاب کہف کے اس قصے میں نوجوانوں کے لئے بڑا سبق ہے، آج کل کے نوجوانوں کا بیشتر وقت فضولیات میں برباد ہوتا ہے اور اللہ کی طرف کوئی توجہ نہیں۔
کاش! آج کے مسلمان نوجوان اپنی جوانیوں کو اللہ کی عبادت میں صرف کریں۔