قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الکہف

سورۃ الکہف آیت ۱۰۲ کی تفسیر

Surah Kahf Ayat 102 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَن يَتَّخِذُوا۟ عِبَادِى مِن دُونِىٓ أَوْلِيَآءَ ۚ إِنَّآ أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَٰفِرِينَ نُزُلًا ١٠٢

Afahasibal lazeena kafarooo any yattakhizoo `ibaadee min dooneee awliyaaa`; innaaa a`tadnaa jahannama lilkaafi reena nuzulaa

ترجمہ (جالندھری)

کیا کافر یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے بندوں کو ہمارے سوا (اپنا) کارساز بنائیں گے (تو ہم خفا نہیں ہوں گے) ہم نے (ایسے) کافروں کے لئے جہنم کی (مہمانی) تیار کر رکھی ہے

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿أَفَحَسِبَ الَّذِينَ كَفَرُوا﴾ الاستفهامُ للإنكار ﴿أَن يَتَّخِذُوا عِبَادِي﴾ أي: ملائكتي وعيسى وعُزيرًا والشياطينَ ﴿مِن دُونِي أَوْلِيَاء﴾ المعنى: أفظَنَّ الكافرون اتِّخاذَهم عبادي من دوني أربابًا ينفعُهم، أو لا أُعذِّبهم؟! ﴿إِنَّا أَعْتَدْنَا جَهَنَّمَ لِلْكَافِرِينَ نُزُلاً﴾ منزِلًا، المعنى: جهنَّمُ معدَّةٌ للكافرين، كالنُّزُل المُعدِّ للضَّيف.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

کیا کافر یہ خیال کیے بیٹھے ہیں؟ کہ میرے سوا وه میرے بندوں کو اپنا حمایتی بنا لیں گے؟ (سنو) ہم نے تو ان کفار کی مہمانی کے لئے جہنم کو تیار کر رکھا ہے.۱

حواشی

  1. (1) حَسِبَ، بمعنی ظَنَّ ہے اور عِبَادِيَ (میرے بندوں) سے مراد ملائکہ، مسیح (عليه السلام) اور دیگر صالحین ہیں، جن کو حاجت روا اور مشکل کشا سمجھا جاتا ہے، اسی طرح شیاطین و جنات ہیں جن کی عبادت کی جاتی ہے اور استفہام زجر وتوبیخ کے لیے ہے۔
    یعنی غیر اللہ کے یہ پجاری کیا یہ سمجھتے ہیں کہ وہ مجھے چھوڑ کر اور میرے بندوں کی عبادت کر کے ان کی حمایت سے میرے عذاب سے بچ جائیں گے؟ یہ ناممکن ہے، ہم نے تو ان کافروں کے لئے جہنم تیار کر رکھی ہے جس میں جانے سے ان کو وہ بندے نہیں روک سکیں گے جن کی یہ عبادت کرتے اور ان کو اپنا حمایتی سمجھتے ہیں۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ