Qul law kaanal bahru midaadal lik Kalimaati Rabbee lanafidal bahru qabla an tanfada Kalimaatu Rabbee wa law ji`naa bimislihee madadaa
ترجمہ (جالندھری)
کہہ دو کہ اگر سمندر میرے پروردگار کی باتوں کے (لکھنے کے) لئے سیاہی ہو تو قبل اس کے کہ میرے پروردگار کی باتیں تمام ہوں سمندر ختم ہوجائے اگرچہ ہم ویسا ہی اور (سمندر) اس کی مدد کو لائیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿قُل لَّوْ كَانَ الْبَحْرُ﴾ أي: ماؤهُ ﴿مِدَادًا لِّكَلِمَاتِ رَبِّي﴾ تُكتَبُ به، وهي وعدُه لأوليائه، ووعيدُه لأعدائه، وحِكَمُه ﴿لَنَفِدَ الْبَحْرُ﴾ أي: فنيَ ماؤُه ﴿قَبْلَ أَن تَنفَدَ﴾ أي: تنتهيَ ﴿كَلِمَاتُ رَبِّي﴾ ظاهرُ النصوصِ أنَّ كلَّ ما خلَقَه الله يقولُ له: كن؛ ولهذا كانت كلماتُ الله لا نفادَ لها ﴿وَلَوْ جِئْنَا بِمِثْلِهِ﴾ بمثلِ ماء البحرِ ﴿مَدَدًا﴾ زيادةً عليه، لَنفِدَ أيضًا ولم تنفَدْ كلماتُه تعالى.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کہہ دیجئے کہ اگر میرے پروردگار کی باتوں کے۱ لکھنے کے لئے سمندر سیاہی بن جائے تو وه بھی میرے رب کی باتوں کے ختم ہونے سے پہلے ہی ختم ہو جائے گا، گو ہم اسی جیسا اور بھی اس کی مدد میں لے آئیں.
حواشی
(1) كَلِمَاتٌ سے مراد، اللہ تعالٰی کا علم محیط، اس کی حکمتیں اور وہ دلائل وبرائین ہیں جو اس کی واحدنیت پر دال ہیں۔
انسانی عقلیں ان سب کا احاطہ نہیں کر سکتیں اور دنیا بھر کے درختوں کے قلم بن جائیں اور سارے سمندر بلکہ ان کی مثل اور بھی سمندر ہوں، وہ سب سیاہی میں بدل جائیں، قلم گھس جائیں گے اور سیاہی ختم ہو جائے گی، لیکن رب کے کلمات اور اس کی حکمتیں ضبط تحریر میں نہیں آ سکیں گی۔