Wa tahsabuhum ayqaazanw wa hum ruqood; wa nuqallibuhum zaatal yameeni wa zaatash shimaali wa kalbuhum baasitun ziraa`ayhi bilwaseed; lawit tala`ta `alaihim la wallaita minhum firaaranw wa lamuli`ta minhum rubaa
ترجمہ (جالندھری)
اور تم ان کو خیال کرو کہ جاگ رہے ہیں حالانکہ وہ سوتے ہیں۔ اور ہم ان کو دائیں اور بائیں کروٹ بدلاتے تھے۔ اور ان کا کتا چوکھٹ پر دونوں ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر تم ان کو جھانک کر دیکھتے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جاتے اور ان سے دہشت میں آجاتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَتَحْسَبُهُمْ﴾ يا محمدُ ﴿أَيْقَاظًا﴾ أي: منتبهين؛ لأنهم كانت أعينُهم مفتَّحةً في نومهم ﴿وَهُمْ رُقُودٌ﴾ نيامٌ، ويتنفَّسون مع ذلك ولا يتكلَّمون ﴿وَنُقَلِّبُهُمْ ذَاتَ الْيَمِينِ وَذَاتَ الشِّمَالِ﴾ مرةً للجنبِ الأيمن، ومرةً للجنبِ الأيسر ﴿وَكَلْبُهُم بَاسِطٌ ذِرَاعَيْهِ﴾ مادٌّ يديه ﴿بِالْوَصِيدِ﴾ العتبةِ التي لبابِ الكهف ﴿لَوِ اطَّلَعْتَ عَلَيْهِمْ﴾ أي: لو نظرتَ إليهم يا محمدُ ﴿لَوَلَّيْتَ﴾ لرجعتَ هيبةً وخوفًا ﴿مِنْهُمْ فِرَارًا﴾ هارِبًا؛ لِمَا ألبسَهم اللهُ من الهيبةِ حتى لا يصلَ إليهم أحدٌ حتى يبلغَ الكتابُ أجلَه، فيُوقظَهم الله من رقدتهم ﴿وَلَمُلِئْتَ﴾ لامتلأْتَ ﴿مِنْهُمْ رُعْبًا﴾ خوفًا؛ لِمَا ألبسَهم اللهُ من الهيبةِ، ولوحشةِ مكانهم.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
آپ خیال کرتے کہ وه بیدار ہیں، حاﻻنکہ وه سوئے ہوئے تھے۱ ، خود ہم ہی انہیں دائیں بائیں کروٹیں دﻻیا کرتے تھے<br>۲، ان کا کتا بھی چوکھٹ پر اپنے ہاتھ پھیلائے ہوئے تھا۔ اگر آپ جھانک کر انہیں دیکھنا چاہتے تو ضرور الٹے پاؤں بھاگ کھڑے ہوتے اور ان کے رعب سے آپ پر دہشت چھا جاتی.<br>۳
حواشی
(1) أَيْقَاظٌ, يَقِظٌ کی جمع اور رُقُودٌ راقد کی جمع ہے وہ بیدار اس لئے محسوس ہوتے تھے کہ ان کی آنکھیں کھلی ہوتی تھیں، جس طرح جاگنے والے شخص کی ہوتی ہیں۔ بعض کہتے ہیں زیادہ کروٹیں بدلنے کی وجہ سے وہ بیدار نظر آتے تھے۔(2) تاکہ ان کے جسموں کو مٹی نہ کھا جائے۔
(3) یہ ان کی حفاظت کے لئے اللہ تعالٰی کی طرف سے انتظام تھا تاکہ کوئی ان کے قریب نہ جاسکے۔