Sa yaqooloona salaasatur raabi`uhum kalbuhum wa yaqooloona khamsatun saadisuhum kalbuhum rajmam bilghaib; wa yaqooloona sab`atunw wa saaminuhum kalbuhum; qur Rabbeee a`lamu bi`iddatihim maa ya`lamuhum illaa qaleel; falaa tumaari feehim illaa miraaa`an zaahiranw wa laa tastafti feehim minhum ahadaa
ترجمہ (جالندھری)
(بعض لوگ) اٹکل پچو کہیں گے کہ وہ تین تھے (اور) چوتھا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتّا تھا۔ اور (بعض) کہیں گے کہ وہ سات تھے اور آٹھواں ان کا کتّا تھا۔ کہہ دو کہ میرا پروردگار ہی ان کے شمار سے خوب واقف ہے ان کو جانتے بھی ہیں تو تھوڑے ہی لوگ (جانتے ہیں) تو تم ان (کے معاملے) میں گفتگو نہ کرنا مگر سرسری سی گفتگو۔ اور نہ ان کے بارے میں ان میں کسی سے کچھ دریافت ہی کرنا
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿سَيَقُولُونَ﴾ أي: نصارى نَجْران حين ناظروا النبيَّ صلى الله عليه وسلم في عددِ أصحاب الكهف: ﴿ثَلاَثَةٌ رَّابِعُهُمْ كَلْبُهُمْ وَيَقُولُونَ خَمْسَةٌ سَادِسُهُمْ كَلْبُهُمْ رَجْمًا﴾ أي: ظنًّا وحَزْرًا ﴿بِالْغَيْبِ﴾ من غير يقينٍ ﴿وَيَقُولُونَ سَبْعَةٌ وَثَامِنُهُمْ كَلْبُهُمْ﴾ هذا قولُ المسلمين، فصدَّقَهُم الله تعالى ﴿قُل رَّبِّي أَعْلَمُ بِعِدَّتِهِم﴾ أمرَ اللهُ تعالى نبيَّه فـي هذه الآية أن يردَّ علمَ عدَّتهم إليه عز وجل ﴿مَّا يَعْلَمُهُمْ إِلاَّ قَلِيلٌ﴾ أخبَرَ تعالى أن عالمَ ذلك من البشرِ قليلٌ ﴿فَلاَ تُمَارِ﴾ أي: لا تُجادِلْ ﴿فِيهِمْ﴾ في أهلِ الكهف ﴿إِلاَّ مِرَاء ظَاهِرًا﴾ إلا جدالَ عالمٍ متيقِّن؛ لأنه تعالى عرَّفك الحقَّ من خبرهم ﴿وَلاَ تَسْتَفْتِ﴾ أي: لا تسأَلْ ﴿فِيهِم﴾ في أصحابِ الكهفِ ﴿مِّنْهُمْ﴾ من أهلِ الكتاب ﴿أَحَدًا﴾ عن قصَّتهم؛ لأنك خبيرٌ بذلك.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
کچھ لوگ تو کہیں گے کہ اصحاب کہف تین تھے اور چوتھا ان کا کتا تھا۱ ۔ کچھ کہیں گے کہ پانچ تھے اور چھٹا ان کا کتا تھا، غیب کی باتوں میں اٹکل (کے تیر تکے) چلاتے ہیں
۲، کچھ کہیں گے کہ وه سات ہیں اور آٹھواں ان کا کتا
۳ ہے۔ آپ کہہ دیجیئے کہ میرا پروردگار ان کی تعداد کو بخوبی جاننے واﻻ ہے، انہیں بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں
۴۔ پس آپ ان کے مقدمے میں صرف سرسری گفتگو کریں
۵ اور ان میں سے کسی سے ان کے بارے میں پوچھ گچھ بھی نہ کریں.
۶
حواشی
- یہ کہنے والے اور ان کی مختلف تعداد بتلانے والے عہد رسالت کے مؤمن اور کافر تھے، خصوصاً اہل کتاب جو کتب آسمانی سے آگاہی اور علم کا دعویٰ رکھتے تھے۔(2) یعنی علم ان میں سے کسی کے پاس نہیں، جس طرح بغیر دیکھے کوئی پتھر مارے، یہ بھی اس طرح اٹکل پچو باتیں کر رہے ہیں۔
(3) اللہ تعالٰی نے صرف تین قول بیان فرمائے، پہلے وہ دو قولوں کو رَجْمَا بِالْغَیْبِ (ظن و تخمین) کہہ کر ان کو کمزور رائے قرار دیا اور اس تیسرے قول کا ذکر اس کے بعد کیا، جس سے اہل تفسیر نے استدلال کیا ہے کہ یہ انداز اس قول کی صحت کی دلیل ہے اور فی الواقع ان کی اتنی ہی تعداد تھی (ابن کثیر)
(4) بعض صحابہ (رضي الله عنهم)سے مروی ہے کہ وہ کہتے تھے میں بھی ان کم لوگوں میں سے ہوں جو یہ جانتے ہیں کہ اصحاب کہف کی تعداد کتنی تھی؟ وہ صرف سات تھے جیسا کہ تیسرے قول میں بتلایا گیا ہے (ابن کثیر)
(5) یعنی صرف ان ہی باتوں پر اکتفاء کریں جن کی اطلاع آپ کو وحی کے ذریعے سے کردی گئی ہے۔ یا تعین عدد میں بحث و تکرار نہ کریں، صرف یہ کہہ دیں کہ اس تعیین کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
(6) یعنی بحث کرنے والوں سے ان کی بابت کچھ نہ پوچھیں، اس لئے کہ جس سے پوچھا جائے، اس کو پوچھنے والے سے زیادہ علم ہونا چاہئے، جب کہ یہاں معاملہ اس کے برعکس ہے۔ آپ کے پاس تو پھر بھی یقینی علم کا ایک ذریعہ وحی، موجود ہے، جب کہ دوسروں کے پاس ذہنی تصور کے سوا کچھ بھی نہیں۔