Ulaaa`ika lahum Jannaatu `Adnin tajree min tahtihimul anhaaru yuhallawna feehaa min asaawira min zahabinw wa yalbasoona siyaaban khudram min sundusinw wa istabraqim muttaki`eena feehaa `alal araaa`ik; ni`mas sawaab; wa hasunat murtafaqaa
ترجمہ (جالندھری)
ایسے لوگوں کے لئے ہمیشہ رہنے کے باغ ہیں جن میں ان کے (محلوں کے) نیچے نہریں بہہ رہی ہیں ان کو وہاں سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے اور وہ باریک دیبا اور اطلس کے سبز کپڑے پہنا کریں گے (اور) تختوں پر تکیئے لگا کر بیٹھا کریں گے۔ (کیا) خوب بدلہ اور (کیا) خوب آرام گاہ ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
وخبرُ قوله: ﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ﴾ قولُه: ﴿أُوْلَئِكَ لَهُمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ﴾ وأما قولُه: ﴿إِنَّا لاَ نُضِيعُ﴾ فكلامٌ معترِض، والعدنُ: الإقامة، وسُمِّيت الجنات عدنا؛ لخلود المؤمنين فيها ﴿تَجْرِي مِن تَحْتِهِمُ الأَنْهَارُ يُحَلَّوْنَ فِيهَا﴾ يلبسونَ في الجنة ﴿مِنْ أَسَاوِرَ﴾ وهي ما يُلبَس في الذِّراع ﴿مِن ذَهَبٍ وَيَلْبَسُونَ ثِيَابًا خُضْرًا مِّن سُندُسٍ﴾ وهو رفيعُ الدِّيباجِ والحرير ﴿وَإِسْتَبْرَقٍ﴾ ثخينُهُ ﴿مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الأَرَائِكِ﴾ وهي الأسرَّة، ولا تطلق الأريكة على السرير إلا إذا كان في حَجَلة، والحَجَلة: سترٌ كالبيت فوقَ السرير كما هو هيئة المتنعِّمين ﴿نِعْمَ الثَّوَابُ﴾ أي: نعمَ الجزاءُ الجنةُ ﴿وَحَسُنَتْ مُرْتَفَقًا﴾ مجلسًا ومقرًّا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کے لئے ہمیشگی والی جنتیں ہیں، ان کے نیچے نہریں جاری ہوں گی، وہاں یہ سونے کے کنگن پہنائے جائیں گے۱ اور سبز رنگ کے نرم وباریک اور موٹے ریشم کے لباس پہنیں گے<br>۲، وہاں تختوں کے اوپر تکیے لگائے ہوئے ہوں گے۔ کیا خوب بدلہ ہے، اور کس قدر عمده آرام گاه ہے.
حواشی
(1) زمانہ نزول قرآن اور اس سے ما قبل رواج تھا کہ بادشاہ، رؤسا سردران قبائل اپنے ہاتھوں میں سونے کے کڑے پہنتے تھے، جس سے ان کی امتیازی حیثیت نمایاں ہوتی تھی۔ اہل جنت کو بھی سونے کے کڑے پہنائے جائیں گے۔(2) سُنْدُس باریک ریشم اور إِسْتَبْرَق موٹا ریشم۔ دنیا میں مردوں کے لئے سونا اور ریشمی لباس ممنوع ہیں، جو لوگ اس حکم پر عمل کرتے ہوئے دنیا میں ان محرمات سے اجتناب کریں گے، انہیں جنت میں یہ ساری چیزیں میسر ہونگی۔ وہاں کوئی چیز ممنوع نہیں ہوگی بلکہ اہل جنت جس چیز کی خواہش کریں گے، وہ موجود ہوگی۔«وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ»۔ جس چیز کو تمہارا جی چاہے اور جو کچھ تم مانگو سب جنت میں موجود ہے۔