قرآن دیسیQuran Desi
تفسیر بیان القرآن · سورۃ الکہف

سورۃ الکہف آیت ۳۶ کی تفسیر

Surah Kahf Ayat 36 · Tafseer Bayan ul Quran

تمام تراجم پوری سورت میں پڑھیں
وَمَآ أَظُنُّ السَّاعَةَ قَآئِمَةً وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَىٰ رَبِّى لَأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا ٣٦

Wa maaa azunnus Saa`ata qaaa`imatanw wa la`ir rudittu ilaa Rabbee la ajidanna khairam minhaa munqalabaa

ترجمہ (جالندھری)

اور نہ خیال کرتا ہوں کہ قیامت برپا ہو۔ اور اگر میں اپنے پروردگار کی طرف لوٹایا بھی جاؤں تو (وہاں) ضرور اس سے اچھی جگہ پاؤں گا

تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد

﴿وَمَا أَظُنُّ السَّاعَةَ قَائِمَةً﴾ كائنةً ﴿وَلَئِن رُّدِدتُّ إِلَى رَبِّي﴾ كما تزعمُ ﴿لأَجِدَنَّ خَيْرًا مِّنْهَا مُنقَلَبًا﴾ أي: مرجِعًا؛ فإنه لم يُعطني الجنةَ في الدنيا، إلا ليُعطيَني في الآخرةِ أفضلَ منها.

ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد

اور نہ میں قیامت کو قائم ہونے والی خیال کرتا ہوں اور اگر (بالفرض) میں اپنے رب کی طرف لوٹایا بھی گیا تو یقیناً میں (اس لوٹنے کی جگہ) اس سے بھی زیاده۱ بہتر پاؤں گا.

حواشی

  1. (1) یعنی وہ کافر عجب اور غرور میں ہی مبتلا نہیں ہوا بلکہ اس کی مد ہوشی اور مستقبل کی حسین اور لمبی امیدوں نے اسے اللہ کی گرفت اور سزا کے عمل سے بالکل غافل کر دیا۔
    علاوہ ازیں اس نے قیامت کا ہی انکار کر دیا، پھر مذاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر قیامت برپا ہوئی بھی تو وہاں بھی حسن انجام میرا مقدر ہوگا۔
    جن کا کفر طغیان حد سے تجاوز کر جاتا ہے، وہ مست مئے پندار ہو کر ایسے ہی متکبرانہ دعوے کرتے ہیں۔
    جیسے دوسرے مقام پر اللہ تعالٰی نے فرمایا: «وَلَئِنْ رُجِعْتُ إِلَى رَبِّي إِنَّ لِي عِنْدَهُ لَلْحُسْنَى» (حم السجدة: 50)۔
    اگر مجھے رب کی طرف لوٹایا گیا تو وہاں بھی میرے لیے اچھائیاں ہی ہیں۔
    «أَفَرَأَيْتَ الَّذِي كَفَرَ بِآيَاتِنَا وَقَالَ لأُوتَيَنَّ مَالا وَوَلَدًا» (مريم : 77)۔
    کیا آپ نے اس شخص کو دیکھا جس نے ہماری آیتوں کے ساتھ کفر کیا اور دعوی کیا کہ آخرت میں بھی مجھے مال و اولاد سے نوازا جائے گا۔

یہی آیت تفسیر ابن کثیر میں پڑھیں یہی آیت تفسیر السعدی میں پڑھیں

ترجمہ اور ڈسپلے

عربی رسم الخط

دکھائے جانے والے تراجم

اردو
English
हिन्दी
বাংলা
ગુજરાતી
मराठी
සිංහල

اضافی حصے

مطالعہ