Wadrib lahum masalal hayaatid dunyaa kamaaa`in anzalnaahu minas samaaa`i fakhtalata bihee nabaatul ardi fa asbaha hasheeman tazroo hur riyaah; wa kaanal laahu `alaa kulli shai`im muqtadiraa
ترجمہ (جالندھری)
اور ان سے دنیا کی زندگی کی مثال بھی بیان کردو (وہ ایسی ہے) جیسے پانی جسے ہم نے آسمان سے برسایا۔ تو اس کے ساتھ زمین کی روئیدگی مل گئی۔ پھر وہ چورا چورا ہوگئی کہ ہوائیں اسے اڑاتی پھرتی ہیں۔ اور خدا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَاضْرِبْ﴾ يا محمدُ ﴿لَهُم﴾ لقومكَ ﴿مَّثَلَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا كَمَاء أَنزَلْنَاهُ مِنَ السَّمَاء﴾ يعني: المطرَ ﴿فَاخْتَلَطَ بِهِ﴾ أي: تكاثَفَ بسببِ نزوله ﴿نَبَاتُ الأَرْضِ﴾ وامتزَجَ الماءُ بالنباتِ حتى رَوِيَ وحَسُن ﴿فَأَصْبَحَ﴾ عن قريبٍ ﴿هَشِيمًا﴾ أي: مهشومًا ﴿تَذْرُوهُ﴾ تُفرِّقه ﴿الرِّيَاحُ﴾ فتذهبُ به.
المعنى: شبَّه الدنيا بما فيها بنباتٍ حسنٍ، فيبسَ فتكسَّر، ففرَّقته الريحُ، فانعدَمَ ﴿وَكَانَ اللَّهُ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ﴾ من السعادةِ والشقاوة، والإنشاءِ والإفناءِ ﴿مُّقْتَدِرًا﴾ قادرًا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ان کے سامنے دنیا کی زندگی کی مثال (بھی) بیان کرو جیسے پانی جسے ہم آسمان سے اتارتے ہیں اس سے زمین کا سبزه ملا جلا (نکلا) ہے، پھر آخر کار وه چورا چورا ہوجاتا ہے جسے ہوائیں اڑائے لئے پھرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہے.۱
حواشی
(1) اس آیت میں دنیا کی بے ثباتی اور ناپائداری کو کھیتی کی مثال کے ذریعے واضح کیا گیا ہے کہ کھیتی میں لگے پودوں اور درختوں پر جب آسمان سے بارش برستی ہے تو پانی سے ملکر کھیتی لہلہا اٹھتی ہے، پودے اور درخت حیات نو سے شاداب ہو جاتے ہیں۔
لیکن پھر ایک وقت آتا ہے کہ کھیتی سوکھ جاتی ہے۔
پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یا فصل پک جانے کے سبب تو پھر ہوائیں اس کو اڑائے پھرتی ہیں۔
ہوا کا ایک جھونکا کبھی اسے دائیں اور کبھی بائیں جانب جھکا دیتا ہے۔
دنیا کی زندگی بھی ہوا کے ایک جھونکے یا اس پانی کے بلبلے یا کھیتی ہی کی طرح ہے، جو اپنی چند روزہ بہار دکھا کر فنا کے گھاٹ اتر جاتی ہے۔
اور یہ سارے تصرفات اس ہستی کے ہاتھ میں ہیں جو ایک ہے اور ہرچیز پر قادر ہے۔
اللہ تعالٰی نے دنیا کی مثال قرآن مجید میں متعدد جگہ بیان فرمائی ہے۔
(مثلًا :یونس : 25، الزمر : 21، حدید: 50، وغیرہا من الآیات)