Almaalu walbanoona zeenatul hayaatid dunya wal baaqiyaatus saalihaatu khairun `inda Rabbika sawaabanw wa khairun amalaa
ترجمہ (جالندھری)
مال اور بیٹے تو دنیا کی زندگی کی (رونق و) زینت ہیں۔ اور نیکیاں جو باقی رہنے والی ہیں وہ ثواب کے لحاظ سے تمہارے پروردگار کے ہاں بہت اچھی اور امید کے لحاظ سے بہت بہتر ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ثم زهَّد تعالى في الدنيا، ووبَّخَ المفتخرين بها، فقال: ﴿الْمَالُ وَالْبَنُونَ﴾ الذي يفتخِرُ بهما الأغنياءُ ﴿زِينَةُ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ يُتجمَّل بهما فيها ﴿وَالْبَاقِيَاتُ الصَّالِحَاتُ﴾ هي قولُ: سبحانَ الله، والحمدُ لله، ولا إله إلا اللهُ، واللهُ أكبرُ، ولا حولَ ولا قوَّة إلا بالله العليِّ العظيم ﴿خَيْرٌ عِندَ رَبِّكَ﴾ من المالِ والبنين ﴿ثَوَابًا﴾ جزاءً ﴿وَخَيْرٌ أَمَلاً﴾ أي: ما يُتعلَّق بها من الأمل.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
مال واوﻻد تو دنیا کی ہی زینت ہے۱ ، اور (ہاں) البتہ باقی رہنے والی نیکیاں<br>۲ تیرے رب کے نزدیک از روئے ﺛواب اور (آئنده کی) اچھی توقع کے بہت بہتر ہیں.
حواشی
(1) اس میں ان اہل ایمان دنیا کا رد ہے جو دنیا کے مال اسباب، قبیلہ اور خاندان اور آل اولاد پر فخر کرتے ہیں۔ اللہ تعالٰی نے فرمایا: یہ چیزیں تو دنیا فانی کی عارضی زینت ہیں۔ آخرت میں یہ چیزیں کچھ کام نہیں آئیں گی۔ اسی لئے اسے آگے فرمایا کہ آخرت میں کام آنے والے عمل وہ ہیں جو باقی رہنے والے ہیں۔(2) باقیات صالحات (باقی رہنے والی نییکیاں) کون سی یا کون کون سی ہیں؟ کسی نے نماز کو، کسی نے تحمید و تسبیح اور تکبیر و تہلیل کو اور کسی نے اعمال خیر کو مصداق قرار دیا۔ لیکن صحیح بات یہ ہے کہ یہ عام ہے اور تمام نیکیوں کو شامل ہے۔ تمام فرائض وواجبات اور سنن و نوافل سب باقیات صالحات ہیں بلکہ برے کاموں سے اجتناب بھی ایک عمل صالح ہے، جس پر عند اللہ اجر و ثواب کی امید ہے۔