Wa yawma nusaiyirul jibaala wa taral arda baariza tanw wa hasharnaahum falam nughaadir minhum ahadaa
ترجمہ (جالندھری)
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَيَوْمَ﴾ أي: واذكُر يومَ ﴿نُسَيِّرُ الْجِبَالَ﴾ وتسييرُها: إزالتُها من أماكنها، وتسييرُها كما يسيرُ السَّحاب؛ كما قال تعالى: (وَهِيَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِ) [النمل : 88] ﴿وَتَرَى الأَرْضَ بَارِزَةً﴾ ظاهرةً ليس فيها ما يُستظلُّ به من شجرٍ ولا بناء، قد ذهَبَ عنها كلُّ ما كان عليها ﴿وَحَشَرْنَاهُمْ﴾ أي: جمعنا المؤمنينَ والكافرين إلى الموقفِ والحسابِ ﴿فَلَمْ نُغَادِرْ﴾ أي: نترُكْ ﴿مِنْهُمْ أَحَدًا﴾ إلا قذفَتْه الأرضُ فخرَجَ من قبرِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے۱ اور زمین کو تو صاف کھلی ہوئی دیکھے گا اور تمام لوگوں کو ہم اکٹھا کریں گے ان میں سے ایک کو بھی باقی نہ چھوڑیں گے.<br>۲
حواشی
(1) یہ قیامت کی ہولناکیاں اور بڑے بڑے واقعات کا بیان ہے۔ پہاڑوں کو چلائیں گے کا مطلب، پہاڑ اپنی جگہ سے ہٹ جائیں گے اور دھنی ہوئی روئی کی طرح اڑ جائیں گے۔ «وَتَكُونُ الْجِبَالُ كَالْعِهْنِ الْمَنْفُوشِ» (القارعة ۔5) ”اور پہاڑ ایسے ہونگے جیسے دھنکی ہوئی رنگین اون“، مزید دیکھئے سورۂ طور: 9، 10۔ سورۂ نمل: 88۔ سورۂ طہٰ: 105، 107۔ زمین سے جب پہاڑ جیسی مضبوط چیزیں ختم ہو جائیں گی، تو مکانات، درخت اور اسی طرح کی دیگر چیزیں کس طرح وجود برقرار رکھ سکیں گی؟ اسی لئے آگے فرمایا ”تو زمین کو صاف کھلی ہوئی دیکھے گا“۔(2) یعنی اولین و آخرین، چھوٹے بڑے، کافر و مومن سب کو جمع کریں گے، کوئی زمین کی تہ میں پڑا نہ رہ جائے گا اور نہ قبر سے نکل کر کسی جگہ چھپ سکے گا۔