Wa laqad sarrafnaa fee haazal quraani linnaasi mn kulli masal; wa kaanal insaanu aksara shai`in jadalaa
ترجمہ (جالندھری)
اور ہم نے اس قرآن میں لوگوں (کے سمجھانے) کے لئے طرح طرح کی مثالیں بیان فرمائی ہیں۔ لیکن انسان سب چیزوں سے بڑھ کر جھگڑالو ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَلَقَدْ صَرَّفْنَا فِي هَذَا الْقُرْآنِ لِلنَّاسِ مِن كُلِّ مَثَلٍ﴾ من كلِّ جنسٍ يحتاجون إليه؛ ليتذكَّروا ويتَّعظوا ﴿وَكَانَ الإِنسَانُ﴾ والمراد: جميعُ الناسِ ﴿أَكْثَرَ شَيْءٍ جَدَلاً﴾ خصومةً.
المعنى: أن الإنسانَ أكثرُ جدالًا من غيرِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم نے اس قرآن میں ہر ہر طریقے سے تمام کی تمام مثالیں لوگوں کے لئے بیان کردی ہیں لیکن انسان سب سے زیاده جھگڑالو ہے.۱
حواشی
(1) یعنی ہم نے انسانوں کو حق کا راستہ سمجھانے کے لئے قرآن میں ہر طریقہ استعمال کیا، وعظ و تذکیر، امثال و واقعات اور دلائل و براہین، علاوہ ازیں انہیں بار بار اور مختلف انداز سے بیان کیا ہے۔
لیکن انسان چونکہ سخت جھگڑالو ہے، اس لئے وعظ نصیحت کا اس پر اثر ہوتا ہے اور نہ دلائل و براہین اس کے لئے کارگر۔