Sammaa`oona lilkazibi akkaaloona lissuht; fa in jaaa`ooka fahkum bainahum aw a`rid anhum wa in tu`rid `anhum falany-yadurrooka shai`anw wa in hakamta fahkum bainahum bilqist; innal laaha yuhibbul muqsiteen
ترجمہ (جالندھری)
(یہ) جھوٹی باتیں بنانے کے جاسوسی کرنے والے اور (رشوت کا) حرام مال کھانے والے ہیں اگر یہ تمہارے پاس (کوئی مقدمہ فیصل کرانے کو) آئیں تو تم ان میں فیصلہ کر دینا یا اعراض کرنا اور اگر ان سے اعراض کرو گے تو وہ تمہارا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکیں گے اور اگر فیصلہ کرنا چاہو تو انصاف کا فیصلہ کرنا کہ خدا انصاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
ونزلَ في كعبِ بنِ الأشرفِ، وفيمَنْ كانَ مثلَه يقبلُ شهادةَ الزورِ، ويحكُمُ ويرتشي: ﴿سَمَّاعُونَ لِلْكَذِبِ أَكَّالُونَ لِلسُّحْتِ﴾ وهو الحرامُ الذي يلزمُ صاحبَه العارُ، من: سحَتَهُ: إذا استأصَلَهُ؛ لأنه مسحوتُ البركة ﴿فَإِن جَاؤُوكَ فَاحْكُم بَيْنَهُم أَوْ أَعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ خَيَّرَ اللهُ رسولَه صلى الله عليه وسلم في الحكمِ بينَهم إن شاء، وإن شاءَ ترَكَ ﴿وَإِن تُعْرِضْ عَنْهُمْ﴾ أي: عن الحُكم بينهم ﴿فَلَن يَضُرُّوكَ شَيْئًا وَإِنْ حَكَمْتَ فَاحْكُم بَيْنَهُمْ بِالْقِسْطِ﴾ أي: بالعدل ﴿إِنَّ اللّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِين﴾ العادلين.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
یہ کان لگا لگا کر جھوٹ کے سننے والے۱ اور جی بھر بھر کر حرام کے کھانے والے ہیں، اگر یہ تمہارے پاس آئیں تو تمہیں اختیار ہے خواه ان کے آپس کا فیصلہ کرو خواه ان کو ٹال دو، اگر تم ان سے منھ بھی پھیرو گے تو بھی یہ تم کو ہرگز کوئی ضرر نہیں پہنچا سکتے، اور اگر تم فیصلہ کرو تو ان میں عدل وانصاف کے ساتھ فیصلہ کرو، یقیناً عدل والوں کے ساتھ اللہ محبت رکھتا ہے۔
حواشی
(1) ”سَمَّاعُونَ“ کے معنی (بہت زیادہ سننے والے) اس کے دو مفہوم ہوسکتے ہیں، جاسوسی کرنے کے لئے زیادہ باتیں سننا یا دوسروں کی باتیں ماننے اور قبول کرنے کے لئے سننا۔
بعض مفسرین نے پہلے معنی مراد لئے ہیں اور بعض نے دوسرے۔