Innaaa anzalnat Tawraata feehaa hudanw wa noor; yahkumu bihan Nabiyyoonal lazeena aslamoo lillazeena haadoo war rabbaaniyyoona wal ahbaaru bimas tuhfizoo min Kitaabil laahi wa kaanoo `alaihi shuhadaaa`; falaa takhshawun naasa wakhshawni wa laa tashtaroo bi aayaatee samanan qaleelaa; wa mal lam yahkum bimaaa anzalal laahu fa ulaaa`ika humul kaafiroon
ترجمہ (جالندھری)
بیشک ہم نے توریت نازل فرمائی جس میں ہدایت اور روشنی ہے اسی کے مطابق انبیاء جو (خدا کے) فرمانبردار تھے یہودیوں کو حکم دیتے رہے ہیں اور مشائخ اور علماء بھی کیونکہ وہ کتاب خدا کے نگہبان مقرر کیے گئے تھے اور اس پر گواہ تھے (یعنی حکم الہٰی کا یقین رکھتے تھے) تو تم لوگوں سے مت ڈرنا اور مجھی سے ڈرتے رہنا اور میری آیتوں کے بدلے تھوڑی سی قیمت نہ لینا اور جو خدا کے نازل فرمائے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ دے تو ایسے ہی لوگ کافر ہیں
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿إِنَّا أَنزَلْنَا التَّوْرَاةَ فِيهَا هُدًى وَنُورٌ﴾ يكشِفُ ما استَبْهَمَ من الأحكام ﴿يَحْكُمُ بِهَا النَّبِيُّونَ﴾ يعني: أنبياءَ بني إسرائيلَ ﴿الَّذِينَ أَسْلَمُواْ﴾ وانقادوا لأمرِ اللهِ ﴿لِلَّذِينَ هَادُواْ﴾ أي: يحكمونَ بها في تحاكُمِهم ﴿وَالرَّبَّانِيُّونَ﴾ من ولدِ هارونَ الذينَ التزموا طريقةَ النبيِّين، وجانَبوا دينَ اليهودِ ﴿وَالأَحْبَارُ﴾ العلماءُ، واحدُهم (حبر) بكسرِ الحاءِ وفتحها: وهو العالُم المُحْكِمُ ﴿بِمَا اسْتُحْفِظُواْ﴾ أي: استُودِعوا ﴿مِن كِتَابِ اللّهِ﴾ وأُمروا بحفظِه من التَّضييع والتَّحريف ﴿وَكَانُواْ عَلَيْهِ﴾ أي: على ما فيه من الأحكامِ ﴿شُهَدَاءَ﴾ رقباءَ؛ لئلَّا يُبدَّل ﴿فَلاَ تَخْشَوُاْ النَّاسَ﴾ في إظهارِ نعتِ محمدٍ صلى الله عليه وسلم ، وآيةِ الرَّجمِ، والحُكمِ بالحقِّ خوفَ الظَّلَمَةِ ﴿وَاخْشَوْنِ﴾ في تركِ أحكامي ﴿وَلاَ تَشْتَرُواْ بِآيَاتِي﴾ ولا تستبدِلوا بأحكامي التي أنزلتُها ﴿ثَمَنًا قَلِيلاً﴾ هو الرِّشوةُ والجاهُ ﴿وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللّهُ﴾ مُستهينًا به، منكِرًا لهُ ﴿فَأُوْلَـئِكَ هُمُ الْكَافِرُون﴾ لاستهانتِهم به، وتمرُّدِهم بأنْ حكَموا بغيرِه، ولذلكَ وصفَهم بقولهِ: (الكافرون)، و(الظالمون)، و(الفاسقون)، فكفرُهم لإنكارِه، وفسقُهم بالخروج عنه، وظُلمُهم بالحُكمِ على خلافِه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
ہم نے تورات نازل فرمائی ہے جس میں ہدایت ونور ہے، یہودیوں میں۱ اسی تورات کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے ماننے والے انبیاء (علیہم السلام)
۲ اور اہل اللہ اور علما فیصلے کرتے تھے کیونکہ انہیں اللہ کی اس کتاب کی حفاﻇت کا حکم دیا گیا تھا
۳۔ اور وه اس پر اقراری گواه تھے
۴ اب تمہیں چاہیئے کہ لوگوں سے نہ ڈرو اور صرف میرا ڈر رکھو، میری آیتوں کو تھوڑے تھوڑے مول پر نہ بیچو
۵، جو لوگ اللہ کی اتاری ہوئی وحی کے ساتھ فیصلے نہ کریں وه (پورے اور پختہ) کافر ہیں۔
۶
حواشی
(1) ”لِلَّذِينَ هَادُوا“ اس کا تعلق ”يَحْكُمْ“ سے ہے۔ یعنی یہودیوں سے متعلق فیصلے کرتے تھے۔(2) ”أَسْلَمُوا“ یہ ”نَبِيِّينَ“ کی صفت بیان کی کہ وہ سارے انبیاء دین اسلام ہی کے پیروکار تھے جس کی طرف محمد (صلى الله عليه وسلم) دعوت دے رہے ہیں۔ یعنی تمام پیغمبروں کا دین ایک ہی رہا ہے۔ اسلام جس کی بنیادی دعوت یہ تھی کہ ایک اللہ کی عبادت کی جائے اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک نہ کیا جائے۔ ہر نبی نے سب سے پہلے اپنی قوم کو یہی دعوت توحید واخلاص پیش کی «وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ مِنْ رَسُولٍ إِلا نُوحِي إِلَيْهِ أَنَّهُ لا إِلَهَ إِلا أَنَا فَاعْبُدُونِ» (الأنبياء: 25) ”ہم نے آپ سے پہلے جتنے رسول بھیجے، سب کو یہی وحی کی کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، پس تم سب میری ہی عبادت کرو“۔ اسی کو قرآن میں الدين بھی کہا گیا ہے۔ جیسا کہ سورۂ شوریٰ کی آیت 13 «شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِهِ نُوحًا» الآية میں کہا گیا ہے، جس میں اسی مضمون کو بیان کیا گیا ہے کہ آپ کے لئے ہم نے وہی دین مقرر کیا ہے جو آپ سے قبل دیگر انبیاء کے لئے کیا تھا۔
(3) چنانچہ انہوں نے تورات میں کوئی تغیر وتبدل نہیں کیا، جس طرح بعد میں لوگوں نے کیا۔
(4) کہ یہ کتاب کمی بیشی سے محفوظ ہے اور اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہے۔
(5) یعنی لوگوں سے ڈر کر تورات کے اصل احکام پر پردہ مت ڈالو، نہ دنیا کے تھوڑے سے مفادات کے لئے ان میں رد و بدل کرو۔
(6) پھر تم کیسے ایمان کے بدلے کفر پر راضی ہوگئے ہو؟