Fa ajaaa `ahal makhaadu ilaa jiz`in nakhlati qaalat yaa laitanee mittu qabla haazaa wa kuntu nasyam mansiyyaa
ترجمہ (جالندھری)
پھر درد زہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا۔ کہنے لگیں کہ کاش میں اس سے پہلے مرچکتی اور بھولی بسری ہوگئی ہوتی
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿فَأَجَاءهَا الْمَخَاضُ﴾ وهو تحرُّكُ الولدِ للخروجِ، وألمُ الولادةِ، حتى ذهبت ﴿إِلَى جِذْعِ النَّخْلَةِ﴾ التجأَتْ إليها؛ لتستندَ، وتتمسَّك بها؛ إذ لم تكن لها قابلةٌ تُعينُها، أو لئلَّا يراها أحدٌ ﴿قَالَتْ يَالَيْتَنِي مِتُّ قَبْلَ هَذَا﴾ تمنَّتِ الموتَ استحياءً من الناس، ومخافةَ لومهم ﴿وَكُنتُ نَسْيًا﴾ شيئًا مطروحًا ﴿مَّنسِيًّا﴾ إذا أُلقي نُسيَ، ولم يُلتفَتْ إليه.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
پھر درِد زه ایک کھجور کے تنے کے نیچے لے آیا، بولی کاش! میں اس سے پہلے ہی مر گئی ہوتی اور لوگوں کی یاد سے بھی بھولی بسری ہو جاتی.۱
حواشی
(1) موت کی آرزو اس ڈر سے کی کہ میں بچے کے مسئلے پر لوگوں کو کس طرح مطمئن کر سکوں گی، جب کہ میری بات کی کوئی تصدیق کرنے کے لئے تیار ہی نہیں ہوگا۔
اور یہ تصور بھی روح فرسا تھا کہ کہاں شہرت ایک عابدہ وزاہدہ کے طور پر ہے اور اس کے بعد لوگوں کی نظروں میں بدکار ٹھہروں گی۔