وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِىَ الْأَمْرُ وَهُمْ فِى غَفْلَةٍ وَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ ٣٩
Wa anzirhum Yawmal hasrati iz qudiyal amr; wa hum fee ghaflatinw wa hum laa yu`minoon
ترجمہ (جالندھری)
اور ان کو حسرت (وافسوس) کے دن سے ڈراؤ جب بات فیصل کردی جائے گی۔ اور (ہیہات) وہ غفلت میں (پڑے ہوئے ہیں) اور ایمان نہیں لاتے
تفسیر بیان القرآن ڈاکٹر اسرار احمد
﴿وَأَنذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ﴾ هو يومُ القيامة، يقعُ فيه الندمُ على ما فات ﴿إِذْ قُضِيَ الأَمْرُ﴾ فُرغَ من الحساب، واستقرَّ كلٌّ في مقرِّه ﴿وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ﴾ عن الاهتمامِ لذلك المقامِ ﴿وَهُمْ لاَ يُؤْمِنُون﴾ لا يُصدِّقون به في الدنيا.
ترجمہ مع حواشی ڈاکٹر اسرار احمد
تو انہیں اس رنج وافسوس کے دن۱ کا ڈر سنا دے جبکہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا<br>۲، اور یہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی ره جائیں گے.
حواشی
(1) روز قیامت کو یوم حسرت کہا، اس لئے کہ اس روز سب ہی حسرت کریں گے۔ بدکار حسرت کریں گے کہ کاش انہوں نے برائیاں نہ کی ہوتیں اور نیکوکار اس بات پر حسرت کریں گے کہ انہوں نے اور زیادہ نیکیاں کیوں نہیں کمائیں؟۔(2) یعنی حساب کتاب کر کے صحیفے لپیٹ دیئے جائیں گے اور جنتی جنت میں اور جہنمی جہنم میں چلے جائیں گے۔ حدیث میں آتا ہے کہ اس کے بعد موت کو ایک مینڈھے کی شکل میں لایا جائے گا اور جنت اور دوزخ کے درمیان کھڑا کر دیا جائے گا، جنتیوں اور دوزخیوں دونوں سے پوچھا جائے گا، اسے پہچانتے ہو، یہ کیا ہے؟ وہ کہیں گے، ہاں یہ موت ہے پھر ان کے سامنے اسے ذبح کر دیا جائے گا اور اعلان کر دیا جائے گا کہ اہل جنت! تمہارے لئے جنت کی زندگی ہمیشہ کے لئے ہے، اب موت نہیں آئے گی۔ دوزخیوں سے کہا جائے گا۔ اے دوزخیو! تمہارے لئے دوزخ کا عذاب دائمی ہے۔ اب موت نہیں آئے گی (صحيح بخاري- سورة مريم، ومسلم، كتاب الجنة، باب النار يدخلها الجبارون .....)